مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانی ایوارڈز2018کا انعقاد5نومبر کو ہو گا: اختر وحید
مانچسٹر:مانچسٹر ایشین بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانی ایوارڈز2018کا انعقاد مورخہ5نومبر بروز اتوار بوقت ایک بجے دوپہر مقامی ریسٹورنٹ میں ہو گا ہماری ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک کاروباری حضرات ایک سال کے اندر ہی بہترین کارکردگی کا ایوارڈ وصول کرکے دوسرے کاروباری حضرات کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کرتے ہیں اسکا اہم سنگ میل اگلے سال ایوارڈ کا انعقاد لاہور پاکستان میں انعقاد کر کے عبور کیا جائے گا جس میں قومی اور بین الاقوامی کاروباری حضرات شرکت کریں گے اور اس میں فنکاروں،گلوکاروں اور دیگر اہم شخصیات کے علاوہ مقامی افراد بھی اس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مانچسٹر ایشین بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اختر وحید نے میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کی مصروف گلوکارہ مہک علی کو اسی خاص مقصد کیلئے بلایا ہے کہ وہ افتتاحی تقریب میں براہ راست فن کا مظاہرہ کر کے اظہار یکجہتی کریں،انہوں نے کہا چونکہ اس تقریب کو برطانیہ بھر میں بے حد پذیرائی حاصل ہے جو افراد بھی اس میں دلچسپی لے رہے ہیں انہیں جتنا جلدی ممکن ہو اپنے داخلہ پاس حاصل کر لیں تاکہ موقع پر مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے ہم پوری کوشش کریں گے کہ وقت کی پابندی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور وقت کے اندر ہی پروگرام کو ختم کیا جائے اس سلسلے میں سب سے گزارش ہے کہ پابندی وقت کا خیال کیاجائے،انہوں نے ممبران عبدالغفار،محمد امجد،عارف حسین سے تمام انتظامی امور کو حتمی شکل دینے بارے احکامات جاری کئے تاکہ کسی بھی قسم کی بد نظمی سے بچا جا سکے،یاد رہے کہ یہ ایوارڈ کی تقریب اپنی نوعیت کی اہم ترین اور مثالی ہے جس میں اہلیت و قابلیت اور حقائق کی بنا پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر