مقبول خبریں
عمران لورز برطانیہ کا قصور میں زینب کے قتل اور زیادتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ کرپشن، نیب نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طلب کر لیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
یروشلم بطور اسراییلی دارلحکومت اور مسلمانوں کا ردِعمل
پکچرگیلری
Advertisement
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
برمنگھم:پاکستان کو موجودہ حالات میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں نت نئے وار کر کے دشمنوں نے ہماری صفوں میں انتشار پیدا کر رکھا ہے ان باتوں کا اظہار پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد سرفراز نے تحصیل سوہاوہ سے تعلق رکھنے والوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا،انہوں نے کہا مروجہ طرز سیاست سے نفرت پروان چڑھ رہی ہے،عوام کوچاہئے کہ وہ اپنے مفادات اور ملکی تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاست برائے مخالفت یا مخاصمت کی بجائے محبت اور اخوت کا دامن تھام کر آنے والے الیکشن میں فیصلے کریں،چوہدری سرفراز نے کہا کہ سوہاوہ کی سطح پر ہم سب کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم یکجا ہو کر اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی ،تعلیم و صحت کے شعبوں میں گرانقدر خدمات سر انجام دینے والوں کو ہی منتخب کریں اگر ہر علاقے کے لوگ یہی فارمولا اپناتے ہوئے اندھی تقلید کیلئے بنا علاقے کی بہتری اور سلامتی کو ترجیح دینے والوں کا انتخاب کریں تو پورے پاکستان میں ہر ضلع پر سطح پر بہتری آئے گی،حاجی محبوب حسین نے کہا کہ موجودہ دور میں شعور اور بیداری نے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ پارٹی سیاست کی بجائے نظریاتی سیاست کریں سب سے اچھا اور بہترین نظریہ یہ ہے کہ ملک و ملت کے بعد علاقے میں ایسا چنائو کیا جائے جس سے مقامی اور قومی سطح پر مخلص اور ایماندار لوگ منتخب ہوں،محمد طارق رفیق ایڈووکیٹ نے کہا پاکستان میں اب تک برادری کی سیاست کی جڑیں مضبوط ہیں،ملک ہے تو برادری بھی قائم ہے،ملک کی سلامتی کو پہلی ترجیح دینا ہو گی،برادریوں کے فیصلے کرنے والوں کو بھی اس بات کا لحاظ رکھنا چاہئے کے فقط گلی محلے اور سڑکیں بنانا نہیں بلکہ علاقے عے لوگوں کو قومی دھارے میں اچھی سوچ کے ساتھ شامل کروانا اولین مقصد ہونا چاہئے اور ایسے لوگوں کی کمی نہیں،کمی ہماری سوچ کی اپروچ کی ہے،عشائیہ میں سوہاوہ اور گرد و نواح کی سطح پر مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا،چوہدری محمد سرفراز کے دیئے گئے عشائیہ میں فیاض ایڈووکیٹ،چیئرمین نواز احمد،چوہدری محمد شبیر،یاسر رفیق،محمد آصف ،محبوب چوہدری،محمد مسعود،نجیب احمد،چوہدری محمد عارف،علی سرور،آصف محمود اقبال،امجد بٹ،رضوان علی،عبدالقادر سرفراز،خالد محمود،نبیل مسعود اور امام سبطین نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر