مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد مسلمان کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ ہوا: افضل خان
مانچسٹر:مانچسٹر ایرینا اور لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے بعد برطانیہ بھر میں مسلمان کمیونٹی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے،مذہب اسلام کی تعلیمات کو غلط رنگ دیا جاتا ہے،تیزاب پھینکنے کے واقعات میں بے حد اضافہ ہوا ہے کیونکہ دہشت گردی کی آڑ میں ذاتی رنجش بھی اس کی بھینٹ چڑھتی ہے،برطانوی پارلیمنٹ میں آواز اٹھانا کر اس بات پر زور دیا ہے کہ تیزاب خریدنے اور استعمال کے طریقے کار بارے قانون سازی کر کے لائسنس جاری کئے جائیں اس کے علاوہ خریدنے پر مکمل پابندی ہونی چاہئے،ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو امیگریشن وزیر افضل خان نے مسجد خضرا چیتھم ہل میں مسلم جوئش فورم کے زیر اہتمام رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی صحیح تعلیمات بارے غیر مسلم کو باور کروائیں اور یقین دلائیں کہ مٹھی بھر شر پسند عناصر کا نہ ہی کوئی دین ہے اور نہ ہی کسی مذہب کے ساتھ تعلق ہے بلکہ انسانیت کی شکل میں حیوان ہیں،ہمارا مذہب باہمی ہم آہنگی،بھائی چارے،اتحاد و اتفاق اور دوسرے مذاہب کی عزت اور احترام کا درس دیتا ہے،خضرا مسجد کے منتظمین سجاد امین ڈار نے کہا کہ اس فورم کے تحت کمیونٹی کو درپیش مسائل بارے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے،اس کے تحت مسجد کے دروازے غیر مسلم کمیونٹی کے لئے کھلے رہتے ہیں،اسلام دوسروں کے حقوق کا لحاظ رکھنے کی ضمانت دیتا ہخے،انہوں نے کمیونٹی کے مسائل کو حل کرانے کیلئے افضل خان کی کاوشوں کو بے حد سراہا،کونسلرز رب نواز،نعیم الحسن اور بیرسٹر ندیم احمد نے کہا کہ اس فورم کا بنیادی مقصد تمام کمیونٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنا ہے تاکہ ایک دوسرے کے باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنایا جائے اور محبت و یگانگت کے ساتھ مل جل کر رہا جائے،اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا،کونسلرز حیدر نیلوفر صدیقی،احمد ڈار،محمد امین کے علاوہ دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر