مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس خطہ کشمیر کی نظریاتی اوردونوں اطراف کی نمائندہ جماعت ہے :چوہدری جمیل تبسم
سلاؤ ...آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس خطہ کشمیر کی نظریاتی اوردونوں اطراف کی نمائندہ جماعت ہے جس نے کشمیری عوام کو ایک نظریہ دیا ہے جس کے تحت کشمیری ریاست جموں وکشمیر کی مکمل آزادی حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ الحاق کے خواہاں ہیں۔ مسلم کانفرنس کی جنرل کونسل میں پاس ہونے والی قرارداد الحاق پاکستان کے ذریعے اہل جموں وکشمیر نے قیام پاکستان سے قبل ہی اپنی تقدیر کو پاکستان کے ساتھ وابستہ کر دیا تھا جو دو قومی نظریہ کے مطابق ہے جس کی بنیاد حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت اور رہنمائی میں رکھی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار نے مسلم کانفرنس وٹفورڈکے عہدیداران کے وفدسے محمد ریاست بھٹی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ چوہدری جمیل احمد تبسم نے کہاکہ اس وقت تحریک آزادی کشمیر اور الحاق پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں اور مسلم کانفرنس کو کمزورکرنے کا مقصد بھی اس سلسلے کی کڑی ہے جو قائداعظم محمدعلی جناح کی کشمیر پالیسی اور ہمارے نظریاتی اور ریاستی تشخص کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہاکہ بحران اور آزمائش سے کارکنان کو مایوس نہیں ہونا چاہئے بلکہ ثابت قدمی کے ساتھ اس کا سامنا کرتے ہوئے اپنی قیادت کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا رہنا چاہئے۔ تاکہ ہم نظریہ الحاق پاکستان کے مقاصد کی طرف کامیابی سے بڑھ سکیں اور مسئلہ کشمیر جو عالمی حالات سے دوچار ہے وہ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کارکنان بیرون ممالک میں رائے عامہ کو کشمیر کے حق میں منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے محمدریاست بھٹی اور ان کے دیگر ساتھیوں کو مسلم کانفرنس میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیااور انہیں جماعتی پالیسی کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ریاست بھٹی نے مجاہد اول سردار عبدالقیوم کی رہنمائی اور صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں کشمیر کی مکمل آزادی اور الحاق پاکستان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔