مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
غصے اور جذبات میں کچھ غلط الفاظ کا انتخاب کیا،شرمین عبید چنائے کی وضاحت
لاہور: آسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم میکر شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے بہن کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے پر ان کی ٹوئٹس پر تنقید کی جا رہی ہے، مانتی ہوں کہ غصے اور جذبات میں کچھ غلط الفاظ کا انتخاب کیا، کہنا چاہتی تھی کہ میری فیملی کی خواتین مضبوط ہیں اور آواز اٹھانا جانتی ہیں۔شرمین نے کہا کہ انہیں متعدد لوگوں سے فرینڈ ریکوئسٹ آتی ہیں لیکن بہن کا معاملہ الگ تھا، ایک انجان ڈاکٹر کی جانب سے ایسا پیغام ایک خاتون اور وہ مریض کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافے کی وجہ خواتین کی خاموشی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس قسم کے معاملات پر مستقبل میں بھی خاموش نہیں رہیں گی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی۔