مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جب بھی برطانیہ آئے ہم وطنوں سے بے پناہ عزت ملی:گلوکارہ شازیہ منظور،ندیم عباس
مانچسٹر:جب بھی برطانیہ آ کر ہم وطنوں سے ملنے اور براہ راست اسٹیج پر گانے کا موقع ہمیشہ ہی بے پناہ عزت ملنے کے ساتھ داد وصول ہوئی ہر دفعہ دل میں یہ بات ہوتی تھی کہ شاید کم پذیرائی ملے لیکن اس کے بر عکس ہوا،بیرون ممالک بسنے والے ہم وطن قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے اپنی ثقافت،روایات اور موسیقی کو یہاں بھی زندہ رکھا ہوا ہے،گاہے بگاہے فنکار پاکستان سے یہاں آتے رہتے ہیں آب لوگوں کی ذمہ داری بھی ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کی ثقافت سے جوڑے رکھیں اس کیلئے ایسے میوزیکل پروگرام جن میں ملکی فنکاروں کو مدعو کیا جاتا ہے کا انعقاد تواتر کے ساتھ ضروری ہے ثقافت اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس سے ایک دوسرے سے باہمی روابط اور قریب آنے کا موقع ملتا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کی نامور گلو کارہ شازیہ منظور اور ندیم عباس لونے والا نے لائٹ ہائوس ہال میں رکھے گئے ایک میوزیکل پروگرام میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح یہاں پذیرائی اور عزت افزائی ہوتی ہے یہ ہمارے لئے سرمایہ حیات ہے اور ہم حسین یادیں لیکر واپس وطن روانہ ہوتے ہیں آپ لوگ ثقافت کے ساتھ مادر وطن کے بلا معاوضہ سفیر ہیں اور پاکستان کا نام روشناس کروانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں شو کا انعقاد کروانے والے پرموٹرز کی انتھک کاوشوں کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا اس کے علاوہ پاکستان سے آئے میوزیشن کا کمال ہے اگر وہ ساتھ نہ ہوں تو ہم انکے بغیر کچھ بھی نہیں،یاد رہے کہ گلو کاروں کے یادگار اور نئے گیتوں کو جدت سے گاکر حاضرین کو خوب محضوض کیا اور میوزک کی مستی میں وہ جھومتے رہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر