مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گردی پر قابو پانے کیلئےتعلیم اور روزگار کے ذریعے پاکستان کی مدد کیجائے:شہباز شریف
لندن ... توانائی کے شعبے میں پاک برطانیہ شراکت کو مستحکم کرنے اور پاکستان میں انرجی کے بحران پر قابو پانے کیلئے لندن میں وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور برطانوی وزیر بیرونس سعیدہ وارثی کی مشترکہ صدارت میں دونوں ممالک کے وفود کی گول میز کانفرنس ہوئی۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ پاکستانی حکومت انتہائی سرگرمی کے ساتھ انرجی کے بحران سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے اور سرکلر قرض کی ادائیگی انرجی کا بحران حل کرنے کی جانب پہلا قدم تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کو کسی بھی معنوں میں دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہرانا غلط ہوگا، انھوں نے کہا کہ مغرب کو پہلے سرد جنگ کے بعد اور اس کے بعد سوویت یونین کی شکست کے بعد پاکستان کو تنہا چھوڑنے کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے، انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندی سے اسی صورت نمٹا جاسکتا ہے جب دنیا میں ہمارے حلیف ہماری موثر اور بامقصد سپورٹ کریں۔ ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کیلئے سرمایہ کاری، گروتھ اورجابس کی ضرورت ہے۔ ہمین اپنے نوجوانوں کوملازمتیں اور تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے برطانوی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ پاکستان سے انھیں توقع سے زیادہ منافع حاصل ہوگا کیونکہ حکومت نے خاص طور پر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے اور میں خود انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی نگرانی کر رہا ہوں جبکہ اسحاق ڈار ون ونڈو آپریشن کو دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سروس فراہم کی جائے اور انھیں اپنی رقم پر بہترین منافع حاصل ہوسکے، انھوں نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات کے بعد پاکستان کی ساکھ بہتر ہوئی ہے اور عالمی مالیاتی اداروں کو یقین ہے کہ نواز شریف کی زیر قیادت پاکستان ترقی کرے گا اور یہ اصلاحات کی دیرینہ ضرورت پوری کرے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ تعلیم دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بہترین ہتھیار ہے۔ اس موقع پرسینئر فارن آفس منسٹر بیرونس سعیدہ وارثی نے کہا کہ پاکستان ترقی کر رہا ہے اور برطانیہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ پاکستان اپنی پوری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں تیزی سے ابھرنے والے سرگرم متوسط طبقے کی تعداد 60 ملین ہے جس سے پاکستان میں انرجی کی طلب میں اضافے کا اظہار ہوتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ انرجی نواز شریف حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جنھوں نے 2013-2018 کیلئے ایک اولولعزم قومی پاور پالیسی تیار کی ہے اور میں انرجی سیکٹر کے واجب الادا 480 بلین روپے یعنی کم وبیش 2.8 بلین پونڈ کے سرکلر قرض ادا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات پر ان کو مبارکباد دیتی ہوں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت خرم دستگیر، پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایڈم تھامسن بھی اس موقع پر موجودتھے۔