مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری طارق فاروق کی ممبران برطانوی پارلیمنٹ سے ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر حل کروانے پر زور
مانچسٹر:آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق جو کہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہفتہ اظہار یکجہتی کشمیر بارے برسلز اور دیگر یورپی ممالک کے دورے پر تھے اب برطانیہ بھر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں کی طرف سے انسانی بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر اس بارے رائے عامہ ہموار کرتے،مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روح سے حل کروانے میں کردار ادا کرنے کیلئے انہوں نے ممبران برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم شیڈو سیکرٹری ورک اینڈ پنشن،جم میکمان شیڈو منسٹر لوکل گورنمنٹ،ربیکا لانگ بیلی شیڈو سیکرٹری بزنس،انرجی اورانجیلا رینر شیڈو سیکرٹری ایجوکیشن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی،انہوں نے باور کروایا کہ بین الاقوامی طاقتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار کی عصمت دری،معصوم بچوں پر مظالم بارے بھارت پر سفارتی سطح پر دبائو ڈالا جائے برطانیہ کی سب سے زیادہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے کردار ادا کرے،انہوں نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ یورپین پارلیمنٹ سے اس بارے مثبت رد عمل ملا ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہم نے فیصلہ کیا ہوا ہے کہ بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں،انہوں نے برطانوی پارلیمنٹرین سے کہا کہ وہ برطانیہ کی پارلیمنٹ میں اس معاملے کو دوبارہ اٹھائیں تاکہ فی الفور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہوسکیں،اس موق پر ممبران پارلیمنٹ نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے حل کروانے میں وہ اپنا کردار ہر صورت ادا کریں کیونکہ برطانیہ بھر میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی سے ان کے قریبی روابط ہیں وہ یہاں کے معاشرے کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور انکے حلقہ انتخاب کے افراد سے تسلسل کے ساتھ کشمیر بارے بات چیت ہوتی رہتی ہے خطہ کے استحکام کو یقینی بنانے کیلئے تنازعہ کشمیر حل نا گزیر ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر