مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈائون جاری،بھارتی پولیس کا کانسٹیبل مجاہد بن گیا
سرینگر:مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 70سال مکمل ہونے کے دوسرے روز بھی وادی میں حالات کشیدہ رہے اورپہیہ جام و شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ،ریل سروس بھی معطل رہی،سرینگر میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ رہیں۔کئی جگہ پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیاگیا ۔مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی پولیس کے کانسٹیبل اسحاق احمد ڈار نے قابض فورسز کے مظالم دیکھ کر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔جس کے جنگجو بننے سے آزادی کے لیے رواں برس بندوق اٹھانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 3 ہوگئی ہے ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید صلاح الدین کے نواسے کو پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی طلب کر لیا۔بھارتی فورسزنے ترال کے جنگلات میں مجاہدین کی دو کمین گاہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔پلوامہ میں کریک ڈاؤن اور گھرگھر تلاشی کے دوران ایک درجن کے قریب نوجوانوں کوگرفتارکر لیا گیا ہے ۔