مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایک بھائی گیا، دوسرا جانیوالا ہے، اقتدار ملا تو طاقتور کو قانون کے تحت لاؤنگا: عمران خان
میانوالی:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ہوم گراؤنڈ میانوالی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 سال میں مجھے بڑی بڑی مایوسیاں ملیں لیکن میانوالی نے مجھے کبھی مایوس نہیں کیا، جب الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تو کہا گیا کہ ضمانت ضبط ہو جائے گی، جب کیمپئن شروع کی تو سارے میرا مذاق اڑاتے تھے لیکن سب سے پہلے میانوالی کے نوجوانوں اور بچوں نے میرا ساتھ دیا، 2002ء میں پہلی دفعہ بچوں نے بڑوں کو سبق دیا، بڑوں نے مجھے کہا یہ دیوانہ ہے، انتخاب نہیں جیت سکتا مگر میانوالی کے نوجوانوں اور بچوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ میانوالی کے لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ پولیس ہے، میانوالی کے لوگوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، سوچتا تھا کہ موقع ملا تو سب سے پہلے پولیس کو ٹھیک کروں گا اور آج خیبر پختونخوا کی پولیس سب سے بہتر ہے، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو پولیس پر اعتماد ہے، کے پی میں ایک سال میں 70 فیصد جرائم کم ہو گئے ہیں، اب موقع ملے گا تو پنجاب پولیس کو ٹھیک کر کے دکھاؤں گا، شہباز شریف وردیاں بدل کر پنجاب پولیس میں تبدیلی لایا، پولیس کی اچھی بھلی وردیاں تھیں، انہیں ڈاکیہ بنا دیا، ان کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے، اشتہاروں میں دونوں بھائیوں کی شکلیں ہوتی ہیں، ایک بھائی چلا گیا ہے، اب دوسرے کی باری ہے۔عمران خان نے کہا آپ سے وعدہ کرتا ہوں حکومت ملی تو غریبوں سے نہیں امیروں سے ٹیکس لیں گے، پاکستان میں موبائل فونز سے لے کر ڈیزل تک، ہر چیز میں غریب اور امیر پر ٹیکس برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدار ملا تو تین کام کریں گے۔ ایف بی آر کو ٹھیک کریں گے، ایف بی آر میں موجود ناہلی اور 32 ارب کی کرپشن کو ختم کروں گا۔ نیب کو ٹھیک کریں گے۔ نیب کی نااہلی کی وجہ سے ہر سال 4 ہزار ارب روپیہ چوری ہوتا ہے، جسے بچائیں گے۔منی لانڈرنگ روکیں گے۔