مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سب چوروں کی چوری نواز شریف کے ایک لندن فلیٹ کے برابر ہے: عمران خان
اپردیر: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کمزور اور طاقتور کیلئے الگ قانون سے قومیں تباہ ہوئیں، چھوٹے چور جیلوں میں جاتے ہیں جبکہ بڑا ڈاکو 40 گاڑیوں کے پروٹوکول میں جاتا ہے اوران کا وی آئی پی احتساب ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا سارے چوروں کی چوری نوازشریف کے لندن میں ایک فلیٹ کے برابر ہے، ن لیگ میں مریم نواز کے علاوہ کیا اور کوئی نہیں، وزیراعظم یا وزرا کرپٹ ہوں تو ملک مقروض کر دیتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا بے نظیر گئیں، تو زرداری اور بلاول آئے کیا یہ میرٹ ہے، بلاول کو صحیح اردو بولنا نہیں آتی، انہوں نے آج تک ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملک کیا چلائے گا۔عمران خان نے کہا 2008 میں ہر پاکستانی پر 35 ہزار قرضہ تھا لیکن آج ایک لاکھ 20 ہزار روپے قرض ہے۔ انہوں نے کہا ایک ہزار ارب روپے ہر سال ملک سے باہر جاتے ہیں، کرپٹ نظام کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاری نہیں ہوتی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا نظام ٹھیک ہو گیا تو لوگ یہاں نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے، ملک میں میرٹ کا نظام لے کر آئیں گے، سرکاری سکولوں کا نظام تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا منی لانڈرنگ سے ملک کو دگنا نقصان ہوتا ہے، حکمرانوں کی لوٹ مار کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑتی ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا کہ بڑے ڈاکوؤں کو جیلوں میں ڈال کر باہر سے پیسہ واپس لایا جائے، لوٹا گیا پیسہ ہسپتالوں اور بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونا چاہیئے۔