مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مشکل حالات کے باوجود پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کی ورلڈ بینک ریٹنگ میں بہترہے: اسحاق ڈار
لندن ... پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ انکی حکومت خودانحصاری کی پالیسی کی بنیاد پر ملک کو درپیش بڑے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کی خواہاں ہے۔ ہمارےاہم مقاصد میں شرح نمو اور مالی استحکام میں اضافہ، مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارت کا فروغ، ٹیکس اور توانائی کے شعبہ میں اصلاحات اور سرکاری ملکیت والی انٹر پرائزیز سے سٹرٹیجک پارٹنر شپ شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی دارالحکومت میں اسٹینڈرڈ چارٹر بینک کے اعلی آفیسران اور منتخب سرمایہ کاروں کے ایک اجلاس میں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا مشکل حالات کے باوجود پاکستان سرمایہ کاری کو تحفظ کے سلسلے میں عالمی بنک کی 32 ویں پوزیشن پر ہے جوکہ دنیا کے بہت سے ممالک سے بہتر ہے۔ پاکستان انتہائی دوستانہ سرمایہ کاری اور تجارت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جہاں انتہائی سستی اور ہنرمند لیبر دستیاب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سٹیٹ بنک کو ایک سکیم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور مالیاتی اداروں کو رقوم کی بآسانی اور تیز رفتاری منتقلی ممکن ہوسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں بچتوں کی موجودہ شرح 14 بلین ڈالر سے بڑھ کر 2015ء میں 16 بلین ڈالر جبکہ آنے والے برسوں میں 20 ارب ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔