مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
توہین عدالت کیس ختم: عمران خان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کو حکم کی تعمیل نہ ہونے پر تشویش تھی، عمران خان کے وکیل نے مبینہ توہین آمیز درخواست واپس لے لی، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو با اختیار بنانے کیلئے کردار ادا کیا۔ عمران خان کی کمرہ عدالت میں موجودگی میں وکیل بابر اعوان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ معافی ما نگیں گے؟، بابر اعوان نے کہا کہ ہم نے جواب جمع کرا دئیے، اپنے الفاظ واپس لے چکے ہیں، انہیں ہی معافی تصور کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیا الفاظ واپس لینے سے بات ختم ہوجاتی ہے۔ عمران خان کو اپنے دستخطوں کے ساتھ تحریری معافی مانگنی ہوگی۔ عمران خان نے کمرہ عدالت میں ہی تحریری معافی نامے پر دستخط کیے اور وکیل معافی نامہ کمیشن کے سامنے پیش کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر عمران خان نے 20 ستمبر کو کراچی میں کمیشن سے متعلق توہین آمیز بیان پر بھی تحریری معافی مانگی۔