مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی کاروبار ی حضرات پاکستان میں سرمایہ کاری کریں،معاونت کرینگے:جمیل احمد
مانچسٹر:پاکستان میں استحکام پیدا ہو رہا ہے چند سالوں سے دہشت گردی کی شدت و دیگر مسائل کی وجہ سے معیشت پر جو برا اثر پڑا تھا اب مسلح افواج و دیگر سکیورٹی اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جانی قربانیوں کی وجہ سے دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کی وجہ سے خطہ کے اندر مزید سرمایہ کاری آئے گی اور سرمایہ کاروں کو منافع بخش سنہری مواقع میسر آئیں گے،برطانیہ بھر کے کاروبار ی حضرات کو دعوت ہے کہ وہ وہاں آ کر سرمایہ کاری کریں انکو ہر قسم کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے بھرپور معاونت کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار سابق نائب صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس جمیل احمد نے نائب صدر یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس انڈسٹری عامر خواجہ کی جانب سے رکھی گئی ایک ضیافت کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں اگر مزید معلومات اور معاونت درکار ہو تو وہ ذاتی حیثیت سے تیار ہیں کیونکہ پہلے ہی برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد مادر وطن کی معیشت اور پہیہ چلانے میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہاں پر موجود چیمبر آف کامرس انڈسٹری اچھا کردار ادا کر سکتی ہے اور سرمایہ کاروں کو یقین دلا سکتی ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری اب ماحول ساز گار ہے اور سی پیک پاکستان کی تقدیر بدل دے گا،اس موقع پر عامر خواجہ نے انکا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ضرور ادا کر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے مائل کریں گے،اس موقع پر سرفراز احمد،مشتاق احمد،شاہجہان شوکت،محمد اختر بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر