مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر حکومت ریاست کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے:راجہ آفتاب شریف
اولڈہم:آزاد کشمیر حکومت ریاست کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں گہری دلچسپی رکھی ہے اس سلسلے میں مالی وسائل کو بروقت پورا کرنے کیلئے حکومت پاکستان کا مکمل تعاون ومعاونت حاصل ہے،وزیر امور کشمیر برجیس طاہر آزاد کشمیر کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لیکر حل کروانے کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو جب بھی رقم کی ضرورت ہو بروقت ادا کی جائے،بحیثیت کشمیری ہم انکے اس کردار اور پیشہ وارانہ ذہ داریوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ پہلے دور میں وزیر امور کشمیر محض مراعات کی حد تک محدود ہوتے تھے انہیں آزاد کشمیر کے معاملات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا تھا اور نہ ہی وہ ریاست کی عوام کے فلاح و بہبود اور ترقی کے خواہاں تھے،وزیر امور کشمیر برجیس طاہر کی وجہ سے آزاد کشمیر کی عوام تک ایک مثبت پیغام پہنچا ہے اور احساس محرومی کا ازالہ ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے اہم رکن راجہ آفتاب شریف نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوںOPFبورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کی وزیر امور کشمیر سے تفصیلی ملاقات ہمارے مسائل کو حل کروانے میں سنگ میل ثابت ہو گی ہمیں پوری امید ہے کہ برجیس طاہر ذاتی اثر و رسوخ سے بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں کے تمام مسائل کروائیں گے اس سلسلے میں بیرسٹر امجد ملک کی انتھک کاوشیں قابل رشک ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر