سید حسین شہید سرور کا سیشن جج میرپور آزادکشمیر سردار اخترحسین کے اعزاز میں استقبالیہ
لوٹن:ممتازسیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میرپورآزاد کشمیر سرداراخترحسین کے اعزاز میں یہاں اپنی رہائشگاہ کاغان ہاوس پر استقبالیہ دیا۔اس دوران لوٹن کے میئرچوہدری محمد ایوب ایڈوکیٹ، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، سابق میئرلوٹن کونسلر ریاض بٹ، راجہ شبیرخان ایڈوکیٹ، چوہدری نثار گلشن، سید عابد گیلانی، ڈاکٹریاسین رحمان، وقار ناز اور دیگرافراد موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیرمیں عدالتی نظام اور اس سے متعلق مسائل پر گفتگو ہوئی۔ سید حسین شہید سرور نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیرکے عدالتی نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ دنیا کے بہترین عدالتی نظاموں کا بطور ماڈلز مطالعہ کرکے عدالتی نظام میں اصلاحات کا عمل متعارف کروائے۔ معاشرے میں سستا اور فوری انصاف اس معاشرے میں خوشحالی اور پائیداری کی ضمانت ہے۔