مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دیئے کی لو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ روشنی اندھیرے پرحاوی ہوجاتی ہے: دیوالی پرصدراوبامہ کا پیغام
واشنگٹن ...امریکی صدر باراک اوبامہ نے ہندوئوں کے معروف تہوار دیوالی پر قوم کو مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندومت، جین مت، سِکھ اور بُدھ مت سے تعلق رکھنے والے اس ہفتے روشنیوں کا تہوار دیوالی منائیں گے یہ تہوار اُن چیزوں کی اہمیت واضح کرتا ہے جو ہماری زندگی میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں تہوار کے اس موقعے پر ناچ گانا، ہلا گلا اور طرح طرح کے پکوان ہمیں یہ باور کراتے ہیں کہ دراصل زندگی کی بڑی خوشیاں ان چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں ہیں، جو ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ منانے سے حاصل ہوتی ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ، ’اس موقعے پر دعا کرنے سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ تمام عقائد دوسروں کی خدمت یا ’سیوا‘ کرنے کا درس دیتے ہیں‘۔ صدر اوباما نے کہا کہ دیئے کی جلتی لو ہمیں یاد دلاتی ہے کہ بالآخر روشنی اندھیرے پر حاوی ہو جاتی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ، امریکہ میں بھی دیوالی کا تہوار ہمیں یہ باور کراتا ہے کہ امریکہ میں مختلف عقائد، مذاہب اور تہذیبوں کے لوگ بستے ہیں۔ امریکی صدر کے بقول امریکہ میں پائے جانے والا یہی تنوع ہمیں مضبوط بناتا ہے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ اسی تنوع کی وجہ سے امریکہ میں امریکی ایوان ِنمائندگان میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز مل کر پہلی مرتبہ کانگریس کے صدر دفتر کیپیٹل ہل میں دیوالی منائیں گے۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں، مجھے اور میری اہلیہ مشیل کو وائیٹ ہاؤس اور بھارت میں اس قدیمی تہوار کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ ہماری جانب سے دیوالی منانے والے تمام افراد کو دیوالی اور سالگرہ مبارک ہو۔