مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نوجوان نسل کو اسلام کے ساتھ لگائو کیلئےروحانی محفلوں کا انعقاد ضروری: حاجی عمران عطاری
بلیک برن:برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں مسلمان کمیونٹی کو اپنے نوجوانوں اور بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے کیونکہ آج کل اسلام کی جو منفی تصویر کشی عالم اقوام میں پیش کی جا رہی ہے اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری نوجوان نسل مثبت انداز سے الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے علاوہ دیگر ذرائع سے قرآن و حدیث کی روشنی میں جس طرح زندگی گزارنے اور باہمی اتحاد و اتفاق اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے پھیلا سکتے ہیں یہ ہمارا دینی فریضہ ہونے کے ساتھ معاشرے کو سنوارنے کیلئے اہم ترین ذمہ داری بھی ہے اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی تباہی کا باعث ہو گی،ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطاری نے بلیک برن میں مقامی کاروباری حضرات سےخطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو مذہب اسلام کے ساتھ لگائو کے رشتہ کو مضبوط اور گہرا کرنے کیلئے مذہبی،روحانی محفلوں کا انعقاد تواتر سے ہونا نہایت ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قول و فعل،کردار،زبان کی شائستگی سے غیر مسلم کمیونٹی کو متاثر کرنا ہے ہمارا مذہب بھی یہی درس دیتا ہے،انہوں نے کہا کہ دعوت اسلامی کا پیغام یورپ تک پہنچانے کیلئے جرمنی میں شامی مہاجرین کیلئے اسلامی ادارے کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا تاکہ اسلام کی تعلیمات وہاں تک پہنچیں اور شامی مسلمان پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم اور نسل کشی نا قابل برداشت ہے،عالم اقوام اور عالم اسلام کو مظالم بند کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا اور مہاجرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اس سلسلے میں مسلمان کمیونٹی کو مصیبت زدہ بہن،بھائیوں،بچوں اور بزرگوں کی اخلاقی اور مالی امداد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے،دکھی انسانیت کی خدمت ہی در اصل زندگی کی حقیقی خوشی اور سکون ہے،اس روح پرور اور سبق آموز محفل میں مقامی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر