مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دنیائے سپورٹس میں سیالکوٹ پاکستان کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا:ہیوی ویٹ چمپئن انتھونی جوشوا
شفیلڈ:دنیائے سپورٹس میں سیالکوٹ پاکستان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ سیالکوٹ پاکستان کا ایک چھوٹا سا شہر ہونے کے باوجود دنیا میں اپنی پہچان آپ ہے۔ سیالکوٹ سے دنیا بھر میں سپورٹس کا اعلیٰ و معیاری سامان ایکسپورٹ ہوتا ہے۔ وہ چاہے کرکٹ ہو، فٹ بال، والی بال، رگبی، ٹینس، اسکوائش، مارشل آرٹس، باکسنگ یا اور سپورٹس ہو۔ ان خیالات کا اظہار ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن، مسٹر انتھونی جوشوا سے مقامی کمیونٹی رہنما چوہدری خالد محمود نے ملاقات کے موقع پر کیا۔انتھونی جوسوا کا کہنا تھا کہ ان میں نہ پہلے ہی کوئی غرور پایا جاتا تھا نہ اب میں ایک ساڑھے چھ فٹ کا سخت باڈی رکھنے والا نوجوان ہوں نہ ہی ورلڈ چمپئن بننے کے بعد مجھ میں کوئی ایسی چیز ہے اور نہ ہی کبھی دیکھو گے۔ ورلڈ چمپئن فائٹ کے موقع پر مسٹر انتھونی جوشوا نے جو دستانے پہن کر فائٹ کی اور ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بنے وہ سیالکوٹ کی فیکٹری (سیفٹی فرسٹ) نے بنائے تھے اب اس ماہ ان کی فائٹ ہونے جارہی ہے اس میں بھی سیفٹی فرسٹ کے بنائے ہوئے دستانوں سے اپنے ورلڈ چمپئن کا دفاع کریں گے۔ (SAFETY FIRST) فیکٹری کے مالک چوہدری طارق سبحانی(ایم پی اے) سیالکوٹ اور چوہدری عبدالرشید ہیں۔ ان کی فیکٹری کا سازوسامان دنیا کے مختلف ممالک میں ایکسپورٹ ہوتا ہے۔ جس میں امریکہ، یورپ، انگلینڈ اور مڈل ایسٹ بھی شامل ہے۔ فرسٹ سیفٹی فیکٹری کے مالکان مبارکباد کے یقینا مستحق ہیں کہ جن کے بنائے ہوئے دستانے سے مسٹر انتھونی جوشوا نے اپنے حریف کو پنچ مارکر ناک آؤٹ کیا اور ورلڈ چمپئن بنے۔ سیفٹی فرسٹ فیکٹری نے نہ صرف سیالکوٹ کا نام روشن کیا بلکہ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔ شہر اقبال کے تمام اسپورٹس انڈسٹریل کو برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی مبارکباد پیش کرتی ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر