مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
میئر کونسلر شاداب قمر کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات،اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا
اولڈہم:بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی و کشمیری مادر وطن کی معیشت اور ہر مشکل گھڑی میں بھرپور ساتھ دینے کے ساتھ وہاں پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں جس سے ملک و قوم کا نام روشن ہو رہا ہے اور ساتھ میں بلا معاوضہ سفارت کار کا کردار ادا کر کے صحیح تصویر کشی کو دنیا تک پہنچا رہے ہیں لیکن بد قسمتی سے جن سہولیات اور سلوک کے وہ حکومت پاکستان سے لینے کے مستحق ہیں وعدوں کے باوجود عملی طور پر ابھی تک نہیں مل سکا اس کی بنیادی وجہ اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن میں نا اہل افراد کی تعیناتی تھی لیکن جب سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد بیرسٹر امجد ملک کو اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے حقیقی معنوں میں تبدیلی کے آثار نظر آنا شروع ہو گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار اولڈہم کونسل کے میئر کونسلر شاداب قمر نے اسلام آباد آفس میں ان سے تفصیلی ملاقات کے بعد میڈیا نمائندگان سے ٹیلی فونک بات چیت کے ذریعے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کو باور کروایا ہے کہ آزاد کشمیر میں زمینوں پر قبضہ مافیا اور مسافروں کے ساتھ ایئر پورٹ پر جو سلوک کیا جاتا ہے اس بارے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ ہماری نوجوان نسل کا وطن کی مٹی سے ناطہ جڑا رہے کیونکہ جب وہ ایئر پورٹ حکام کا رویہ دیکھتے ہیں تو دوبارہ آنے سے نفرت کرتے ہیں،ان سے مزید کہا کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے کشمیریوں کو تمام سہولیات کی با آسانی دستیابی کو ممکن بنایا جائے کیونکہ آپ کے اندر کام کرنے کا جذبہ اور صلاحیت بہم موجود ہے،اس موقع پر او پی ایف بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے یقین دہانی کروائی کہ جو توقعات کمیونٹی کو ان سے وابستہ ہیں وہ نیک نیتی،ایمانداری،وسائل کا صحیح استعمال کرتے ہوئے پوری کریں گے اس کیلئے چاہے جتنی مرضی مشکلات ان کے راستے میں حائل ہوں کیونکہ میں بذات خود تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،میئر کونسلر شاداب قمر کو او پی ایف کی طرف سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر