مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ریاست جموں و کشمیر کے70ویں یوم تاسیس پر کونسل سوک ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد
اولڈہم:ریاست جموں و کشمیر کے70ویں یوم تاسیس کے موقع پر کونسل سوک ہال میں پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتاز کشمیری راہنما شمس الرحمن نے کہا کہ کشمیری قوم آج تک غلامی کی چکی میں پس رہی ہے اور حق خود ارادیت کا جو وعدہ کیا گیا تھا ردی کی ٹوکری میں پڑا ہے اور جس خطہ کو آزاد کشمیر کہا جاتا ہے وہاں بھی جو حکومت قائم ہوتی ہے بے اختیار ہوتی ہے اور تمام فیصلے اسلام آباد سے صادر فرمائے جاتے ہیں جو کہ بد قسمتی اور کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے،آزاد کشمیر کی حکومت کو با اختیار بنانے کیلئے1974کا ایکٹ ختم ہو گا تاکہ ریاستی مشینری آزادانہ فیصلے کر سکے اور عالمی سطح پر کشمیریوں کے موقف کو سنا جائے اور کشمیریوں کا مسئلہ حل ہو سکے،سابق میئرز اولڈہم کونسلرز عتیق الرحمن،شعیب اختر نے کہا کہ کشمیری قوم نے برطانیہ کے معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں برطانیہ کو کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ تقسیم پاک و ہند کے وقت برطانوی راج نے کشمیر کا فیصلہ نہ کر کے اسے ادھورا چھوڑ دیا تھا اسکا فی الفور حل نا گزیر ہے،پاکستانی کمیونٹی جنہوں نے اس تقریب کے انعقاد کو ممکن بنایا کہ نمائندہ محمد الیاس نے کہا مقامی سطح پر کشمیری کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق انتہائی ضروری ہے ایسا کرنے سے ہم مسئلہ کشمیر کو مثبت انداز میں پیش کر سکتے ہیں ہمیں کشمیری ہونے پر فخر ہے،پاک سر زمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے کشمیر کی پالیسی کو کمزور کرتے ہوئے سرد خانے کی زینت بنا دیا ہے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت ملنا نا گزیر ہے اس کے بغیر پاکستان اور بھارتی نہ تو ترقی کر سکتے ہیں اور استحکام پیدا ہونا بھی مشکل ہے،شبیر کشمیری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکومت برائے نام ہے اور بے بسی کی تصویر پیش کرتی ہے اسے با اختیار بنانے کیلئے وفاق اقدامات اٹھائے،اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر