مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت طالبان سے مذاکرات والا ڈھونگ اب بند کرے اور عوامی ریلیف پر توجہ دے:راجہ مصدق
نوٹنگھم ... پاکستان تحریک انصا ف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ مصدق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جھوٹے وعدوں اور طفل تسلیوں سے عاجز آچکی ہے۔ حکومت ان پر رحم کرے اور ریلیف کے کسی عملی قدم کی طرف بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر آئے احباب سے الوداعی ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کے مغل اعظم نوازشریف کی طرف سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کامینڈیٹ چودھری نثارعلی خان کودینابذات خود ایک بھونڈامذاق ہے۔جوشخص اسلام آبادمیں گھس آنیوالے سکندرجتوئی کوہینڈل کرنے میں ناکام رہاوہ طالبان کے اعتماد اوراطمینان کیلئے کچھ نہیں کرسکتا۔حکومت نے تین ماہ میں تین ہزار بار یوٹرن لیا کیونکہ وزیراعظم نوازشریف کوبیرونی دباؤکاسامنا ہے اوروہ اپنااقتداربچانے کیلئے کسی بھی حدتک جاسکتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے کئی بارکشکول توڑنے کادعویٰ کیا مگرحقیقت میں حکمرانوں اوربھکاریوں میں کوئی فرق نہیں رہا ۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے قومی بحرانوں پرقابوپانے کیلئے سوچ بچار کرنے کی بجائے عوام کوزندہ درگورکردیا۔اسلامی جمہوریہ پاکستان کوزندہ انسانوں کاقبرستان بنادیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ دارحکمرانوں کی ملی بھگت سے ضروریات زندگی کے نرخ روزانہ کی بنیاد پربڑھ رہے ہیں۔حکمران ڈالراورپاؤنڈمیں کاروبارکرتے ہیں اسلئے انہیں پاکستان کے روپے کی دن بدن گرتی قدرسے کوئی سروکار نہیں ۔انہوں نے کہا کہ سوئس بنک سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے بنکوں میں محفوظ حکمرانوں کاسرمایہ اورپاکستان کاقرض حالیہ سو دنوں میں کئی گنابڑھ گیا۔ملک کودیوالیہ ہونے سے بچانے کی بجائے حکمران اسے ڈبونے کے درپے ہیں۔