مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان پریس کلب دنیا بھر کے صحافیوں کے مابین روابط کا بہترین ذریعہ ہے: صدر کراچی پریس کلب
مانچسٹر:پاکستان اور برطانیہ میں مقیم صحافیوں کے درمیان ایک دوسرے کے خیالات جاننے،فراہمی معلومات و تجربات کا تبادلہ ہونا چاہئے کیونکہ جو حالات پاکستان میں صحافت کے ہیں وہ برطانیہ نہیں اور اسی طرح جو یہاں وہاں پر نہیں ہیں،پاکستان پریس کلب برطانیہ اور کراچی پریس کلب پاکستان کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور سیکھنے کیلئے جو تاریخی معاہدہMOUہوا ہے اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے صحافی حضرات کے وفد کو وہاں آ کر سیکھنا چاہئے اور پھر اسی طرح ہمیں یہاں آنے کی دعوت دینی چاہئے،ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد نے مانچسٹر میں لال قلعہ ریسٹورنٹ کے ہال میں تاریخی معاہدہ بارے رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلب کی ایک تاریخ ہے مختلف ادوار میں طرح طرح کی پیش کش ہوئی لیکن ہمارے قدم بالکل بھی نہیں لڑ کھڑائے اور ثابت قدمی سے کام کر رہے ہیں اور جب ملک میں آمریت تھی تو بے نظیر بھٹو شہید نے اسی پلیٹ فارم کا سہارا لیا تھا کبھی بھی کسی بارودی شخص کو اس کلب میں آ کر تقریر کرنے کی اجازت نہیں دی،اصول پرستی،ایمانداری کی وجہ سے آج نمایاں مقام حاصل ہے،برطانیہ کے صحافیوں کو دعوت ہے کہ وہاں آئیں معلومات کے ساتھ مناسب ٹریننگ بھی دی جائے گی،میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جو صحافی حضرات کی فلاح و بہبود و دیگر امور کی انجام دہی کیلئے پاکستان کے پریس کلب سے جڑے ہوئے ہیں اس سے بہت کچھ سیکھنے کے سنہری مواقع میسر آئیں گے،پاکستان پریس کلب برطانیہ صدر ارشد رچیال نے کہا ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد،لاہور پریس کلب کے بعد اب پاکستان کے سب سے پرانے اورتاریخی اہمیت کے حامل کراچی پریس کلب سے معاہدہ کر رہے ہیں برطانیہ کے صحافیوں کی تعلیم و تربیت کیلئے ورکشاپوں کا انعقاد کیا جائے گا اورایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملنے کے ساتھ ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور پھر اصلاح احوال بھی ہو گی،اب ان معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بہت جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے،پاکستان پریس کلب برطانیہ کے بانی و سابق صدر مبین چوہدری نے کہا کہ جب پاکستان سے صحافت چھوڑ کر اس پیشہ سے منسلک ہوئے تو پاکستانی و کشمیر صحافیوں کا کوئی خاطر خواہ پلیٹ فارم نہیں تھا اسی سوچ کو پروان چڑھانے کے لئے چند صحافی دوستوں سے مل کر عملی جامہ پہنایا اب دس سالوں کے بعد اس کے ثمرات ملنے شروع ہو گئے ہیں اور اب جب مادر وطن کے صحافی حضرات کے ساتھ معاہدوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے تو ایک نئے جوش و ولولہ دوبارہ جنم لے رہا ہے،بہت جلد بریڈ فورڈ،مانچسٹر کی برانچوں کے بعد دوسرے بڑے شہروں میں برانچ کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا جائے گا اور جو معاہدے طے پائے ہیں انہیں عملی طور پر صحافی حضرات کو فائدہ پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،برطانیہ میں صحافیوں کی بنیادی تربیت بہت ضروری ہے جلد ہی اس بارے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر زاہد نور، چوہدری محمد اسحاق،مسرت علی،مرزا شفقت نے بھی اظہار خیال کیا،لال قلعہ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چوہدری مسرت علی کا پاکستان پریس کلب برطانیہ اور مہمان خصوصی سراج علی نے بالخصوص دلی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میزبانی کے فرائض بخوبی سر انجام دیئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر