مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
مانچسٹر:برطانوی معاشرے خصوصاً گریٹر مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کاروباری،سیاسی،سماجی اور کمیونٹی کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ باہمی روابط،مذہب،رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر مل جل کر اتفاق سے رہ رہی ہے ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ برطانیہ میں سب کیلئے یکساں مواقع میسر ہیں،قانون و انصاف کی بالادستی کے ساتھ اہلیت و قابلیت کی بنا پر کوئی شخص بھی کسی بھی شعبہ میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے،رابطوں کو مزید گہرا بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں ہو گی،ان خیالات کا اظہار گریٹر مانچسٹر کے میئر اینڈی برنہم نے اپنے دفتر میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی سے ایک ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کہ میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے جو وعدے کئے تھے جیسا کہ غربت کا خاتمہ ہے اور دیگر امور کچھ کو مقامی سطح پر اپنے دائرہ اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پورا کیا جائے گا باقی پارلیمنٹ کے متعلقہ ہیں ان پر عمل درآمد کیلئے قانون سازی کرنے کیلئے دبائو ڈالا جائے گا،انہوں نے اس بات پر زور دیکر کہا کہ دوسری کمیونٹی کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے،واضح رہے اینڈی برنہم لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر بھاری اکثریت سے گریٹر مانچسٹر کے میئر منتخب ہوئے تھے وہ ایک انتہائی محنتی اور مخلص عوامی رہنما ہیں،اس موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری نژاد شہری اس دھرتی سے محبت و لگائو کا جذباتی رشتہ استوار کئے ہوئے ہیں اور وہ برطانیہ کی معیشت و دیگر شعبہ جات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں انکا جوش و جذبہ پاکستان اور برطانیہ کیلئے متاثر کن ہے،بحیثیت نمائندہ حکومت پاکستان وہ ہر طرح کا تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں اس سلسلہ میں قونصلیٹ کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر