مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے:عامر آفتاب
راچڈیل:نوجوان نسل کواعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ صحت مند معاشرے کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ہر قسم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہوں برطانیہ میں پرائمری سکول کی سطح سے لے کر یونیورسٹی تک تمام کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل کرنے کیلئے یکساں مواقع میسر ہیں،والدین کو اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ کھیل میں بھی مادر وطن کا نام روشن کرنے کیلئے بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ ہر طرح کی مدد کرنی چاہئے کیونکہ یہی ہمارے بچے مستقبل کے معمار ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے مقامی ریسٹورنٹ میں پنجاب کرکٹ کلب کی جانب سے رکھے گئے سالانہ عشائیہ کے موقع پر نوجوانوں اور کمیونٹی راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی تمام شعبہ جات میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے،کھیل کے میدان میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے ہمیں آپ لوگوں پر فخر ہے اور آپکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ مادر وطن کی طرف سے اتنی عزت افزائی ہوتی ہے اور ہمیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے تو پھر مزید کچھ کرنے کیلئے جذبہ بڑھتا ہے نوجوان ہمارا سرمایہ کل ہیں ہمیں ہر حال میں انکے مستقبل کو تابناک بنانے کیلئے تگ و دو کرنی چاہئے تاکہ یہ خاندان کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کر سکیں،اس عشائیے میں بیرسٹر امجد ملک،وحید ڈار،شاہد علی،محمود امیر و دیگر افراد نے شرکت کی،اس موقع پر نوجوان کرکٹر کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیئے گئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر