مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بحیثیت وکیل انسانی حقوق کےتحفظ کے لئے آواز اٹھانا پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے: بیرسٹر امجد ملک
راچڈیل:ایسوسی ایشن آف پاکستانیز لائیرز یوکے کاقیام چودہ برس پہلے عمل میں لایا گیا اس کے پیچھے یہ سوچ تھی کہ ہمارے ساتھی جو پاکستان میں وکالت کے مقدس شعبے سے منسلک ہیں انہیں برطانیہ کے نظام قانون سے ہم آہنگی ہونے کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کرنے کا سنہری موقع میسر آئے اور سب سے اولین بات قانون کا ادب و احترام کیسے کیا جاتا ہے اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع بھی ملے کیونکہ کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی اور قوموں کے عروج کا دار و مدار انصاف اور قانون کی علمبرداری پر ہے،پاکستان کے عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلیاں لانے کی اشد ضرورت ہے اور ہم جو برطانیہ بھر میں بسنے والے وکلاء ہیں مادر وطن میں عدل و انصاف کی بالا دستی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے نامور ماہر قانون دان ایسوسی ایشن آف پاکستانیز لائیرز یوکے کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیہ کے موقع پر وکلاء برادری،کمیونٹی راہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت وکیل انسانی حقوق کو تحفظ فراہم کرنے بارے آواز اٹھانا پیشہ وارانہ ذمہ داری ہے،یورپین پارلیمنٹ برسلز میں ہفتہ یکجہتی کشمیر منایا گیا اس حوالہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سکیورٹی اداروں نے جس طرح انسانی بنیادی حقوق کی پامالی کا بازار گرم کیا ہوا ہے تاریخ میں مثال کم ہی ملتی ہے کشمیری قوم کا کیا یہ قصور ہے کہ وہ اپنے بنیادی حق خود ارادیت کی بات کر رہے ہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح سے انکا مطالبہ جائز اور وہ حق بجانب ہیں ایسا ہونا نا گزیر ہے اس کے بغیر خطہ کا امن قائم نہیں ہو سکتا،وکلاء کو اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا،امریکہ سے ہفتہ یکجہتی کشمیر میں خصوصی طور پر شرکت کیلئے آئی ہوئی مہمان فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے وسائل پر ریاست کا حق ہے وہ ہمیں ملنا چاہئے اگر صرف منگلہ ڈیم کی رائلٹی کشمیر کو مل جائے تو خطے کی تقدیر بدل جاتی ہے پاکستان کو کشمیر پالیسی پر ٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے افسوس موجودہ حکومت کا تو چار سال تک کوئی وزیر خارجہ بھی نہیں تھا جس کی وجہ سے کشمیر کے موقف کو عالمی سطح پر موثر اور ٹھوس انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا اور اس سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے مولانا فضل الرحمن عرصہ دراز سے براجمان ہیں انکے کردار کا اگر بخوبی جائزہ لیا جائے تو انکا کردار مایوس کن ہے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پیش کرنے کیلئے وہ اس کے اہل نہیں ہیں یہ کشمیری قوم کے ساتھ گھنائونا مذاق ہے،اس عہدے کیلئے کسی کشمیری راہنما کو ذمہ داریاں سونپی جانی چاہئے،پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں ہیں دو جنگوں کی وجہ سے معاشی طور پر پاکستان کئی سال پیچھے چلا گیا تھا،افسوس کہ آج چند قوتیں بھارت اور پاکستان کو ایک جیسا ہی سمجھتی ہیں جو قابل مذمت ہے،پاکستان کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت ملنے تک مقدمہ لڑتا رہے گا،انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی نژاد وکلاء کے کردار کو سراہاتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا،اس عشائیہ کی نظامت کے فرائض ہارون شاہ نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک کا شرف مولانا شفیق الرحمن شاہین کو نصیب ہوا،نعت رسول مقبولؐ کا شرف محمد سرور نے حاصل کیا،بیرسٹر احمد ندیم،سابق میئر راچڈیل کونسلر سلطان نے بھی اظہار خیال کیا،سردار احمد قادری نے تمام مہمانان گرامی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور دعائیہ کلمات ادا کئے،وکلاء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے گئے جبکہ مہمان خصوصی غزالہ حبیب کو شیلڈ پیش کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر