مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف وادی میں زبردست احتجاج کیا گیا،لاپتہ نوجوانوں کو جہادی قراردیکر قابض فورسز نے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردیں۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیان میں بھارتی فورسز نے لاپتہ نوجوانوں کے گھروں پرچھاپے مارے اور الزام عائد کیا کہ گم شدہ نوجوان لاپتہ نہیں ہوئے بلکہ جہادی تنظیموں میں شامل ہو چکے ہیں۔نوجوانوں کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ فورسز لاپتہ نوجوانوں کے متعلق تفتیش کی آڑ میں خواتین اور بچوں کو ہراساں کررہی ہیں ۔ ان کارروائیوں کے دوران قابض فورسز نے ایک مہمان سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔ادھر ترال کے ایک مضافاتی گاؤں میں نامعلوم افراد نے ایک بھارتی اہلکار ایس پی او عبدالحلیم کو گولیوں کانشانہ بناکرموت کی نیندسلادیا۔پولیس نے جنگجوؤں کوایس پی او کی ہلاکت کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں زیر تعلیم طالب علم کو رہا نہ کرنے کے خلاف طلبا نے کلاسوں کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرے کئے ۔مقبوضہ وادی میں خواتین کی چٹیا کاٹنے کے واقعات کے خلاف ہزاروں افراد نے کاروبار بند رکھ کر احتجاج کیا ۔حریت کانفرنس نے بھارتی فوج کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کشمیری خواتین کی بے حرمتی اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائی جائے ۔