مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تارکین وطن کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے:راجہ آفتاب شریف
اولڈہم:تارکین وطن بالخصوص کشمیری کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے مزید اقدامات کی اشد ضرورت ہے،تارکین وطن پاکستان میں20بلین ڈالر کی سالانہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں،اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک تن تنہا طاقتور قبضہ مافیا اور پراپرٹی ایجنٹوں سے آزاد کروانے کیلئے تگ و دو کر رہے ہیں،او پی ایف بورڈ پر کشمیری کمیونٹی کی نمائندگی برائے نام ہے،بیرون ممالک رہنے والوں کیلئے ہائوسنگ کالونیاں غیر آباد اور زمینیں بنجر ہیں،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے اس ضمن میں جو اقدامات اٹھا کر کالونیوں کو آباد کرنے بارے حتمی تاریخ دی ہے خوش آئند ہے،تارکین وطن کو ہمیشہ طرح طرح کے سبز باغ دکھا کر لوٹا جاتا رہا ہے ایسی ہی ایک اور کوشش اب بھی جاری ہے جیسا کہ پچھلے دنوں کشمیر کی نمائندگی کا دعوہ کرنے والے او پی ایف کے ممبر جہانگیر منہاس نے برطانیہ کا دورہ کیا اور کشمیری کمیونٹی جو کہ تقریباً13لاکھ سے زائد برطانیہ میں آباد ہے کمیونٹی راہنمائوں سے ملے بغیر معلومات فراہم کرنے کا دعوی کرتے رہے،میرپور کے لوگوں کو اس سے پہلے بھی دھوکہ دیا جاتا رہا ہے،موجودہ ہائوسنگ چیئرمین نے دو سال پہلے وعدہ کیا لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا،ان خیالات کا اظہار او پی ایف کی ایڈوائرزی کونسل کے اہم رکن راجہ آفتاب شریف نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد اور میرپور کی کالونیوں میں ابھی تک پانی اور بجلی کا مسئلہ حل طلب ہے،کشمیری کمیونٹی کو او پی ایف اور او پی سی میں موثر نمائندگی دی جائے کیونکہ موجودہ بورڈ پر یا تو سرکاری ملازمین کا قبضہ ہے یا ایسے افراد براجمان ہیں جنہیں تارکین وطن کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کا تحفظ اور حصول اہم ہے،بیرسٹر امجد ملک کے ساتھ ایک صاف ستھری خلوص نیت اور محنتی افراد کی ٹیم کا قیام وقت کا تقاضا ہے جس سے اوورسیز پاکستانی فائونڈیشن کا منیجمنٹ ڈائریکٹر ایف آئی آر زدہ ہو وہاں تبدلی دیوانے کا خواب سی لگتی ہے حقیقت میں بہت مشکل ہے،اصلاح احوال کی ضرورت ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر