مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی جانی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے: خواجہ کلیم الرحمن و دیگر
مانچسٹر:پاکستان میں جمہوریت کو پروان چڑھانے اور بحالی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے،بے نظیر بھٹو شہید جب خطرات کے باوجود کراچی ایئر پورٹ اتریں تو عوام کا سمندر استقبال کیلئے سڑکوں پر نکل آیا جب قافلہ کارساز کے مقام پہنچا تو بم دھماکے سے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد جاں نثار کارکنان نے جام شہادت نوش کیا، ہم اٹھارہ اکتوبر کو اپنے ان عظیم قومی سپوتوں کو سلام پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کر کے ملی فریضہ کو سر انجام دے رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر خواجہ کلیم الرحمن،کوآرڈینیٹر ساجد قریشی،عالم پنوار نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں رکھی گئی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی قدر و قیمت پیپلز پارٹی سے بڑھ کر کوئی سیاسی جماعت نہیں جان سکتی،آج پھر جمہوریت خطرے میں ہے اس کی بنیادی وجہ نا اہل حکمران ہیں جو صرف بادشاہت کے نظام پر یقین رکھتے ہیں ہمارے نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ایک ولولہ انگیز قیادت کے حامل ہیں مستقبل ہماری جماعت کا ہے انکی قائدانہ صلاحیتوں میں بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید جیسی جرات،بہادری،سیاسی شعور اور ذہانت کی جھلک عیاں ہے،پاکستان میں سیاستدانوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور جمہوری نظام کے تسلسل کی خاطر قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا واحد حل قانون و انصاف،اہلیت و قابلیت کی بالا دستی ہے،انہوں نے کہا ہمارے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایک بار پھر کمال سیاسی حکمت عملی سے جماعت کو مضبوط بنانے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں آئندہ ہم مرکز میں حکومت بنا کر پاکستان کے مسائل کو حل کروائیں گے،پاکستان کی ترقی اور حقیقی جمہوریت میں ہمارے لیڈران اور کارکنان کا خون شامل ہے جو ضرور رنگ لائے گا،ہم سانحہ کارساز کے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں،اس موقع پر محمد طفیل،شیخ سعید،محمد صفدر،محمد اقبال،محمد انور و دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر