مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
مانچسٹر:دین اسلام کی صحیح تعلیمات،پیغمبران اور نبی حضرت محمدؐ کے بتائے ہوئے راہنما اصول،بزرگان دین اور اولیائے اللہ،صوفیائے کرام کی عملی زندگی اور انکے کلام جو کہ عشق حقیقی میں ڈوب کر لکھا گیا ہے اپنی نوجوان نسل تک پہنچانا دینی و دنیاوی فریضے کے ساتھ ہماری اولین ذمہ داری ہے مختلف ادوار میں اسلام طرح طرح کے طریقوں سے پھیلایا گیا اسی میں سے قوالی کو سب سے اہم اور منفرد مقام حاصل ہے اور ہمارے قوالوں نے عالم اقوام میں اس فن کے ذریعے لوہا منوایا،حمد باری تعالیٰ،نعت رسول مقبولؐ،صوفیانہ کلام کو ایسے سحر انگیز اور جادوئی انداز میں پیش کیا کہ غیر مسلم اس کے وجدان میں ایسے ڈوبے کہ سکتہ سا طاری ہو گیا ایسا کرنا انسانیت اور اسلام کی بہت بڑی خدمت ہے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امجد خان،ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان،چوہدری ذوالفقار علی،نصراللہ خان نے مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف پاکستان کے سلسلہ میں منعقد ایک محفل سماع کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آجکل دہشت گردی کو آلہ کار بنا کر اسلام کی منفی تصویر کشی پیش کی جا رہی ہے جو محض اسلام دشمن طاقتو کی گھنائونی سازش ہے،حقیقت اس کے بر عکس ہے کیونکہ امن،محبت،صلح جوئی،باہمی بھائی چارہ،صبر و تحمل اس کی تعلیمات ہیں،صوفیائے کرام کے عرس منا کر ہم دنیا کو مثبت پیغام دے سکتے ہیں،ہماری اولین ذمہ داری اپنی نوجوان نسل کو بہرہ روی سے بجا کر صراط مستقیم دکھانا ہے اسی میں ہمارا سب کچھ حاصل ہے،ناظمی قوال گروپ نے صوفیانہ قوالیاں پیش کر کے روحانی پرور محفل میں موجود حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا،میزبانوں چوہدری احمد شان،چوہدری سعید عبداللہ،چوہدری حمار،چوہدری کاشف اعلیٰ نے مہمانان گرامی،ناظمی قوال گروپ اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا،اس روحانی روجدانی محفل میں سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن،چوہدری سیف الرحمن،محمد طارق ایڈووکیٹ،محمد دین کے علاوہ دیگر نے بھرپور طریقے سے شرکت کی،لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر