مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبریشن لیگ برطانیہ کابرمنگھم میں اجلاس، ڈاکٹر مسفر ، لطیف ثانی و دیگر کا خطاب
برمنگھم :آزاد کشمیر کے حکمران اور سیاستدان سرکاری خرچ پر قومی خزانے کا لاکھوں روپیہ یورپ کے سیر سپاٹے کا زیاں کر رہے ہیں آزاد کشمیر کی بے اختیار حکومت اور بے دست و پا اسمبلی کو با اختیار بنانے کیلئے اقدامات کریں،مظفرآباد دریائوں کا پانی مظفر آباد حکومت اور عوام کی رائے لئے بغیر ہائیڈل پراجیکٹ مکمل ہونا ان باتوں کا کھلا ثبوت ہے،لبریشن لیگ برطانیہ کے اجلاس میں ڈاکٹر مسفر حسن،محمد لطیف ثانی ایڈووکیٹ،مرزا منصف داد ایڈووکیٹ،محمد اخلاق،محمد عمر اور دیگر کا اظہار خیال،لبریشن لیگ برطانیہ کا خصوصی اجلاس برمنگھم میں منعقد ہوا اجلاس سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مسفر حسن نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمران اور اراکین اسمبلی ہر چند ماہ بعد برطانیہ اور یورپ آ جاتے ہیں جس سے نہ صرف ملکی خزانے کو لاکھوں روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑتا ہے،بلکہ ان دوروں سے مسئلہ کشمیر کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ اراکین قوم کو یہ بتانا گوارہ کرتے ہیں کہ ان دوروں سے مسئلہ کشمیر میں کیا پیش رفت ہوئی،انہوں نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کی حیثیت کا کوئی تعین نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ لبریشن لیگ کے بانی صدر نے1962میں پاکستان کے حکمرانوں کو یہ بتایا تھا کہ مظفر آباد حکومت بشمول گلگت بلتستان کو پوری ریاست کے عوام کی نمائندہ حکومت تسلیم کیا جائے تاکہ جموں و کشمیر کے منتخب نمائندے ساری دنیا میں اپنی آزادی اور حق خود ارادیت کے حق میں دنیا کی حمایت حاصل کر کے مسئلے کو حل کریں،لیکن انکی بات نہیں مانی گئی جس کا نقصان کشمیری قوم بھگت رہی ہے،انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈل منصوبے کی تعمیر میں مظفر آباد حکومت اور مقامی لوگوں کو اعتماد میں لئے بغیر تکمیل اس حکومت اور اسمبلی کی اوقات ساری دنیا پر عیاں کر رہی ہے،ان منصوبہ جات سے ضلع مظفر آباد کے عوام کو پانی کی قلت کا سامنا جبکہ ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا ہے،لطیف ثانی ایڈووکیٹ نے اجلاس کو بتایا کہ وہ ان تحفظات سے صدر جماعت کو آگاہ کریں،منصف داد ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لا قانونیت کا دور دورہ ہے طاقتور سیاسی لوگ کمزور لوگوں کی زمینیں قبضہ کر کے بیچ دیتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اور حکمران یورپ میں آ کر انسانی حقوق کا ڈھول پیٹتے ہیں،محمد اخلاق نے تجویز کیا کہ ان تحفظات سے برطانوی کشمیریوں کو آگاہ کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے،اجلاس سے محمد عمر چوہدری محمد صادق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر