مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مانچسٹر: بحیثیت انسان ہمیں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ ساتھ حیوانات کی بھی خدمت کرنی چاہئے اسلامی تعلیمات اور محمدؐ نے ہمیں ایسا کرنے کا باربار درس دیا ہے دنیا بھر خصوصاً پاکستانی و کشمیری جہاں بھی بستے ہیں صدیوں سے روایتی کھیلوں کا انعقاد کرکے عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنتے ہیں انہی میں سے کبوتر پروری کا شوق رکھنے والے افراد اس کھیل کا انعقاد بڑی دھوم دھام اور اہتمام کے ساتھ کرتے ہیں جو خوش آئند بات ہے ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں کبوتر پروری کے سالانہ کنونشن اور تقسیم انعامات کے موقع پر منعقد کی گئی ایک خصوصی تقریب کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے لئے باعث فخرہے کہ اس کھیل کی سرپرست اعلیٰ و صدر ملکہ برطانیہ ایلزبتھ ہیں اس سے اس کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے انہوں نے مزید کہاکہ اس قسم کے پروگراموں سے برطانیہ بھرسے آئے ہوئے شوقین افراد جوکہ کبوتر پروری کرتے ہیں ملنے کاموقع ملتاہے اور کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق اور باہمی روابط کا سلسلہ مزید مضبوط و مستحکم ہوتا ہے۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے کہاکہ ہم اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں اس بات کا اندازہ اس کنونشن میں شریک افراد کی تعداد سے لگایا جاتا ہے ہر سال بہتری پیدا ہو رہی ہے ہم تمام معزز مہمانان اورحاضرین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن پیٹر برائے چوہدری نوازکے کبوتر جبکہ دوسری نیوکاسل سے چوہدری عمر اور تیسری اولڈھم ٹائون کے محمد سربرفراز کے کتوبروں نے حاصل کی ٹورنامنٹ کمیٹی کے باقی اراکین چوہدری امجد علی عمران ۔ چوہدری اکرم، چوہدری نجابت تھے جبکہ انکو استاد وسیم حنیف، طارق بٹ، محمود حاجی قربان، امجد محمود کا مکمل تعاون رہا تقریب میں پروفیسر رئیس خان ، میاں امجد علی اور طاہر محمود نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر