مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کا کئی اداکاراؤں کو ہراساں کرنے کا انکشاف
لاہور: ہالی وڈ کی جگمگاتی روشنیوں کے پیچھے چھپی بدنما حقیقت، معروف فلم پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کئی اداکاراؤں کو ہراساں کرتے رہے۔ بالی وڈ حسینہ ایشوریا رائے سے بھی ملاقات کی کوشش کی، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے سکینڈل پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ انجلینا جولی، گینتھ پالٹرو اور جنیفر لارنس سمیت کئی اداکاروں کو ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائن اسٹین کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ہالی وڈ پروڈیوسر بالی وڈ اداکارہ ایشوریارائے سے بھی ملاقات کے خواہشمند تھے تاہم ایشوریا کی سابق منیجر سیمون شیفیلڈ نے ایسا ہونے نہیں دیا۔ ادھر سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہےکہ ہاروی سے متعلق باتیں سن کرحیران ہوں، ایسے واقعات کو روکنا چاہیے۔