مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فاروق حیدر،طارق فاروق نے کشمیریوں کی ترجمانی کی : عتیق الرحمن ،چوہدری جہانگیر
مانچسٹر:وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے حالیہ دورہ یورپین پارلیمنٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،انہوں نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو یورپین پارلیمنٹ جیسے طاقتور پلیٹ فارم پر اٹھایا ہے آر پار کی کشمیری قوم کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور ثابت کیا ہے کہ کشمیری راہنما اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کو حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور بھارتی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے لاتے ہوئے عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑتے رہیں گے کہ جو انسانیت کے بنیادی حقوق کی تذلیل مقبوضہ کشمیر میں معمول کا حصہ بن گئی ہے اس کیلئے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے بھارت سرکار پر دبائو ڈال کر اس وحشیانہ مظالم کو بند کروائیں اور مسئلہ کشمیر کو فی الفور حل کروانے میں کلیدی کردار ادا کریں،خطہ کا امن اسی میں پنہاں ہے،ہم وزیر اعظم اور سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کو انتہائی مفید ،مثبت اور جاندار تاریخی دورہ مکمل کر کے کشمیری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے اور حقیقی معنوں میں ترجمانی کا حق ادا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار اولڈہم کونسل کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن اور آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری جہانگیر حسین نے مشترکہ طور پر برسلز سے ایک خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کے ذریعے میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا،کونسلر عتیق نے مزید کہا کہ وہ کشمیر کونسل یورپ کے رضا سید اور انکے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے یورپین پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر کا انعقاد کرنے میں اہم کردار ادا کیا،وہاں پر مقبوضہ کشمیر میں بچوں اور عورتوں پر ہونے والے مظالم بارے رکھی گئی نمائش عالمی طاقتوں کا ضمیر جگانے کیلئے کافی تھی اور تصویروں سے سب واضع طور پر عیاں تھا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق کو خصوصی دعوت دے کر بلانا بھی انکا عظیم کارنامہ ہے اور اس کے علاوہ ممبران یورپین پارلیمنٹ خصوصی طور پر ڈاکٹر سجاد حیدر کریم جن کی راہنمائی اور مسئلہ کشمیر بارے کاوشیں اور اس دورے کو کامیاب کرنے میں کردار قابل رشک تھا،کونسلر عتیق الرحمن نے کہا کہ یورپین پلیٹ فارم پر برطانوی کشمیریوں کی نمائندگی اور تقریر کرنا اعزاز کی بات ہے وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،اس موقع پر آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن،چوہدری وحید الرحمن صدر سکاٹ لینڈ،چوہدری ندیم اختر صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن آئر لینڈ بھی انکے ہمراہ تھے۔خصوصی رپورٹ :فیاض بشیر