مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ،گھر گھر تلاشی،گرنیڈ حملے میں2لڑکیاں زخمی
سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے بال کاٹنے کے مزید5واقعات پیش آئے ۔ واکورہ گاندربل میں چٹیا کاٹنے کے واقعہ میں ملوث 2 نوجوانو ں کو پکڑکر مشتعل ہجوم نے ہڈی پسلی ایک کردی اور گاڑی توڑ ڈالی ،مقامی لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو پولیس کی تحویل میں دینے سے انکار کردیا۔پولیس نے لاٹھی چارج کیساتھ آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوائی فائرنگ کر کے دونوں لڑکے چھڑا لئے ۔سیدعلی گیلانی ، میرواعظ اور یاسین ملک کی اپیل پر وادی میں مظاہرے کئے گئے ۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ کشمیر یونیورسٹی اور سنٹرل یونیورسٹی تمام تعلیمی اداروں میں احتجاج کیاگیا۔پلوامہ میں نامعلوم افراد نے بیوٹی پارلر پر گرنیڈ داغا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور 2لڑکیاں زخمی ہو گئیں جس کے بعد بھارتی فورسز نے بانڈی پورہ اوربارہمولہ میں گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔سانبورہ پانپور سے ملنے والی لاش کی شناخت منظور ڈارکے نام سے ہوگئی ،مقتول3روز سے لاپتہ تھا۔محبوبہ مفتی نے بال کاٹنے کے واقعات کو خواتین کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان حملوں کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کریگی۔ دریں اثنا اننت ناگ میں جموں وکشمیر بینک سے 5لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔