مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کا ماضی لوٹ مار سے صاف،شکست تسلیم کرنا انکی ڈکشنری میں نہیں : میاں اختر حیات
مانچسٹر:پاکستان کو اس وقت قائد اعظم محمد علی جناحؒ جیسے حکمران کی ضرورت ہے جو صرف ملک و قوم کیلئے سوچے اور تمام اداروں کی زبوں حالی کو بلا تفریق اہلیت و قابلیت کی بنا پر صاف ستھرے ایماندار،دیانتدار اور محب الوطن لوگوں کو تعینات کر کے مادر وطن کو صحیح معنوں میں اسلامی و فلاحی ریاست بنائے جہاں قانون کی بالا دستی ہو،انصاف غریب و امیر کیلئے برابر ہو،تعلیم کے نظام میں ایک نصاب ہو اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہو ایسے میں اس وقت ہمارے قائد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی شخصیت ہی ہے جنکا ماضی اور حال اقرا پروری،لوٹ مار سے پاک و صاف ہے،عزت اور دولت کے پجاری نہیں ہیں،عزت اور دولت کے پجاری نہیں ہیں،عزت،دولت،شہرت کی بلندیوں کو وہ پہلے چھو چکے ہیں وہ صرف پاکستان کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے جذبہ کو عملی جامہ پہنانے کا معمم ارادہ کئے ہوئے،شکست تسلیم کرنا انکی ڈکشنری میں نہیں ہے بلکہ ناکامیوں سے سبق سیکھ کر ایک نئے جوش و جذبہ سے کامیابی کے لئے آگے سے سخت محنت کرنا ان میں رچ بس گیا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے راہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پنجاب میاں اختر حیات کلیاں شاہ حسین نے مانچسٹر کی کاروباری شخصیات چوہدری بلال گجر اور آصف بٹ کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں انکے اعزاز میں رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ بھر میں تحریک انصاف کی تنظیم سازی سے بے حد متاثر ہیں اسی ماڈل کا جائزہ لیکر وہ اسے اپنے حلقہ انتخاب میں یونین کونسل سطح پر اپنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،ملکی معیشت میں آپ لوگوں کا زر مبادلہ ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اگر رک جائے توملک دیوالیہ ہو جائے،اس موقع پر عمران خان کے رفیق خاص صاحبزادہ جہانگیر خان نے کہا ذوالفقار علی بھٹو کی طرح روٹی ،کپڑا،مکان جیسا نعرہ عمران خان کو پاکستان کی عوام کو دینا چاہئے،ملک کی سلامتی اور کرپٹ مافیا سے نجات اور ارادوں کو صحیح سمت پر لانے کیلئے پاکستان میں اس وقت اور کوئی بہتر لیڈر نہیں ہے،میزبانوں نے مہمان گرامی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا،تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید باسط شاہ،چوہدری ولایت خان،چوہدری آفتاب کسانہ،منور خان نیازی،چوہدری انیل مسرت،چوہدری عمر ریاض،رانا عبدالستار ایڈووکیٹ،چوہدری مسرت علی و دیگر احباب نے سرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر