مقبول خبریں
میئر شپ کے الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کیا جائے گا:اینڈی برنہم
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
سوشل میڈیا پر نون لیگ کے حق میں لکھنے والوں کی گمشدگی، نواز شریف کی مذمت
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فورسز کے مظالم جاری ،خواتین کی چٹیا کاٹنے کیخلاف احتجاج
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
یوکے اسلامک مشن اولڈہم کاپاکستان کےسینئرصحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم:پاکستان میں سیاسی صورتحال غیر یقینی کیفیت سے دو چار ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی عوامی مینڈیٹ لیکر نہیں آئے بلکہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نا اہلی کے بعد برسر اقتدار آئے چونکہ عوام نے سابق وزیر اعظم کو اقتدار کے ایوان تک پہنچایا تو اخلاقی طور پر حکومت اور اسمبلیاں برخواست کر کے نئے انتخابات کے ذریعے جو بھی اکثریت حاصل کرتا اس جماعت کے سربراہ کو وزیر اعظم ہونا چاہئے تھا ملک میں عملاً ایک کمزور حکومت ہے جو بین الاقوامی سطح پر پائیدار اور ٹھوس فیصلے نہیں کر سکتی،پاکستان کی معیشت اس وقت زبوں حالی کا شکار ہے اور جب دوبارہ انٹر نیشنل مونیٹری فنڈآئی ایم ایف سے قرضہ جات حاصل کرنے کیلئے جانا پڑے گا تو کمزور حکومت کی وجہ سے سخت شرائط کو مان کر ملک کو مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا جائے گا نئے انتخابات کا فی الفور اعلان نا گزیر ہے اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھتے اور مضبوطی کا تقاضا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل احمد وڑائچ نے یوکے اسلامک مشن اولڈہم سنٹر میں انکے اعزاز میں رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا،،انہوں نے کہا کہ دوسری طرف تعلیمی،ٹیکنالوجی،عوام کے اندر شعور،انڈسٹری اور دیگر شعبہ جات میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے جو کہ کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم ہے،الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ٹھہرائو پیدا ہو رہا ہے کیونکہ اب عوام شور شرابے اور چینل کی ریٹنگ کے گرداب سے نکل چکی ہے اور وہ سچائی کو جاننا چاہتی ہے،نظام عدل میں ابھی زیادہ انقلابی اصلاحات اور تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ابھی بھی عدالتوں میں کیسز کے فیصلے کئی سالوں بعد بھی نہیں ہوتے ہیں،ختم نبوت پر ہمار ایمان ہے اس میں کسی دوسری رائے کی گنجائش نہیں ہے لیکن ہمارے آخری نبی حضرت محمدؐ نے دوسرے مذاہب کا عزت و احترام کرنے کا درس دیا ہے اورخود بھی اپنی زندگی میں اس پر عمل در آمد بھی کیا ہے،پاکستان کو اس وقت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال جیسی قیادت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے برطانیہ سے تعلیم حاصل کی تھی آپ برطانیہ بھر میں بسنے والے ہم وطن ہمیں ایسی قیادت دیں جو محسن پاکستان اور علامہ اقبال کا کردار ادا کرے اور ملک کو ترقی کی طرف لیکر جائے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں سب سے اولین نقطہ مسئلہ کشمیر ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نا ممکن ہے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ملنا چاہئے،برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی عالم اسلام اور دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس بارے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ صحافت کو عبادت سمجھ کر کیا،کبھی ذاتی پسند،نا پسند کی آڑ میں تجزیہ نگاری نہیں کی اور یہی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کا تقاضا بھی ہے،بیرون ممالک بسنے والے ہم وطن ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ہمارے بلا معاوضہ سفیر بھی ہیں پاکستان بہت جلد ترقی کی منازل طے کرے گا،مولانا محمد اقبال جو کہ یو کے اسلامک مشن اولڈہم سنٹر کے انچارج ہیں انہیں خوش آمدید کہا اور انکی عاجزی انکساری اور بندہ پروری کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ خوبیاں دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں،وائس چیئرمین اسلامک مشن یوکے میاں عبدالحق نے معزز مہمان اور حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا کہ مختصر وقت کے نوٹس پر تشریف لائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر