مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کیلئے کمر کس لی : رپورٹ
لندن: برطانوی فوج نے شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ جنگ کیلئے کمر کس لی ہے اور بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تیاریاں وزیرِ اعظم تھریسا مے کی جانب سے خصوصی ہدایات کے بعد شروع کی گئی ہیں جنہوں نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ پیانگ یانگ سے ممکنہ جنگ کیلئے پلان ترتیب دیں۔غیر ملکی میڈیا نے برطانوی فوج کے ذرائع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے ہے شمالی کوریا کی جانب سے آئے روز کی دھمکیاں اور بلیسٹک میزائلوں کے تجربات کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے کہ برطانوی حکومت وقت سے پہلے ہی اپنے جہاز روانہ کر دے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اب پیانگ یانگ سے نمٹنے کے لیے صرف ایک چیز ہی کارگر ہو گی۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 25 برسوں میں سابق امریکی صدور اور ان کی انتظامیہ شمالی کوریا سے مذاکرات کرتے چلے آئے جو بے سود رہے تاہم اب پیان یانگ کیخلاف صرف ایک چیز کارگر ہو گی۔