دانیال عزیز کو قیادت کی اجازت کا انتظار، بڑی سازش بے نقاب کرنے کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے طلال چودھری کے ہمراہ شہر اقتدار میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی ہیں جو کہ دوسروں کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالے لگوا دیئے، عمران خان حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کے عادی ہیں۔لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ عمران خان اشتہاری ہیں، انہیں جہازوں میں سیر کرائی جاتی ہے، پاکستان میں سب سیاستدان گرفت میں ہیں لیکن ایک انوکھے لاڈلے کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، وہ گاڈ فادر کون ہے جو عمران خان کے کام نمٹا رہا ہے؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا، ان کو سو گناہ معاف ہیں۔