مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
معروف صحافی طاہر انعام شیخ کو گورنرپنجاب کا میڈیا کوآرڈینیٹر یوکے و یورپ تعینات کر دیا گیا
لندن ... برطانیہ میں اردو کے معروف صحافی طاہر انعام شیخ کو گورنر پنجاب کا یوکے و یورپ کیلئے میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ طاہر انعام شیخ ایک کہنہ مشق صحافی ہیں جو دو دہائیوں سے اس شعبے سے وابستہ ہیں۔ تارکین وطن کیلئے اپنا میگزین نکالنے کے علاوہ وہ جنگ اور جیو سے وابستہ رہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے ہسٹری اور پولیٹیکل سائینس میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں۔ 1977کے اواخر میں کوونٹری برطانیہ آگئے ،1987میں گلاسگو سکاٹ لینڈ منتقل ہوگئے، وہ معروف ماہر تعلیم پروفیسر انعام اللہ شیخ مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ گورنر پبجاب سے ان کا ساتھ شروع دن سے رہا۔ طاہر انعام شیخ پاکستان پریس کلب سکاٹ لینڈ کے صدر بھی ہیں۔ کمیونٹی رہنمائوں بیلی حنیف راجہ، مرزا امین، سید قمر رضا، ناہیند رندھاوا، طارق ڈار، مشتاق لاشاری، چوہدری ماجد اسماعیل، کے علاوہ صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و ممران نے منصب سنبھالنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ طاہر انعام شیخ کے پاس گورنر ہائوس لاہور میں بھی دفتر مختص کیا گیا ہے جہاں وہ تارکین وطن سے ملاقاتیں کر پایئں گے۔