مقبول خبریں
بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے بچے کا خون رائیگاں نہیں جائیگا:مسلم لیگی راہنما
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
سردار عتیق احمد کا دورہ برطانیہ،ہم بے تابی سے ان کی آمد کے منتظر :چوہدری محمد بشیر رٹوی
راچڈیل:مسلم کانفرنس کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خاں کافی عرصہ کے بعد برطانیہ کے دورے پر تشریف لا رہے ہیں ہم بے تابی سے ان کی آمد کے منتظر ہیں،راچڈیل اور بولٹن کے مرکزی قائدین سے ملاقاتیں اسی سلسلے کی کڑی ہیں تاکہ تمام معاملات کو صحیح طریقے سے طے کرتے ہوئے اتفاق رائے قائم کی جا سکے،ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے جماعتی راہنمائوں سے ایک خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اپنے قائد سردار عتیق احمد خاں نے زیادہ پروگرام مختلف شہروں میں ترتیب دیں تاکہ وہ کارکنان سے ملکر انکے جذبات،خیالات اور جماعت کی بہتری اور مزید افراد کو شامل کرنے کی حکمت عملی بارے انکے فیصلہ پر مستقبل میں عمل در آمد کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر برطانیہ بھر کے مختلف شہروں کا دورہ کر کے کارکنان کو متحرک کر رہے ہیں کیونکہ قائد اس دورہ کے دوران تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم بارے برطانیہ کے مختلف فورمز پر تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے تازہ ترین صورتحال بارے آگاہی بھی دیں گے،اس موقع پر برطانیہ یوتھ ونگ کے چیئرمین ریاض احمد بڑالوی،راچڈیل برانچ کے صدر لالہ علی اصغر اور مجلس عاملہ کے ممبر شیخ سرفراز بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر