مقبول خبریں
بین الاقوامی میڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی کلی کھول دی ہے:سردار مسعود خان
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
9ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے باہر بھرپور مظاہرہ کرینگے:راجہ نجابت حسین
سوچنے کے موسم میں سوچنا ضروری ہے!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبران پارلیمنٹ کےذریعےتحریک آزادی کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جائے: ظفر معروف
سلاؤ ... مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر پور راجہ ظفر معروف نے کونسلر راجہ امجد کی طرف سے اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت عالمی انسانی خصوصی توجہ اور دلچسپی کا طلب گار ہے اس وقت مسئلہ کشمیر دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ کی صورت احوال بھی اختیار کرسکتا ہے اس سے ضروری ہے کہ عالمی دنیا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلوائے کمیونٹی برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے تعاون سے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے پیش کریں۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی نمائندگی کا حق رکھتی ہے ریاستی تشخص کی علمبردار مسلم کانفرنس کو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے وقت کشمیریوں کی بھر پور نمائندگی کرے گی مسلم کانفرنس کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کے ذریعے اسمبلی سطح پر تو شاید کمزور کیا گیا ہے مگر آج بھی دونوں اطراف کے کشمیریوں کی مسلمہ نمائندگی کا حق مسلم کانفرنس کے پاس ہے۔ تقریب سے میزبان کونسلر راجہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظفر معروف جیسی سیاسی شخصیت ہمارے بے مشعل راہ ہے۔ کونسلر راجہ امجد نے کہا کہ راجہ ظفر معروف حلقہ کھڑی سے اسمبلی الیکشن میں حصہ لیں اوورسیز کمیونٹی ان کی مکمل مدد کرے گی۔ تقریب سے صدارتی خطاب میں راجہ گل بہار نے کہا کہ برطانیہ میں کمیونٹی مسئلہ کشمیر ایشو پر مکمل اتفاق اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے متفقہ کوششوں کو یقینی بنائے سٹیج سیکرٹری مسلم کانفرنس کے مرکزی رابطہ سیکرٹری ذاکر کیانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ہماری نوجوان نسل ہماری امیدوں کا محور مرکز ہے کونسلر صوفی راسب نے کہا کہ میر پور میں راجہ ظفر معروف نے اصول پسند سیاست کرکے اپنا ایک منفرد مقام بنایا ہے وہ بلاشبہ ایک اچھے محترک با صلاحیت سیاسی ورکر ہیں۔ کونسلر عتیق ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی طور پر حکومت کی طرف سے اقدامات کی ضرورت ہے۔ کمیونٹی رہنمانوید منگا خان، راجہ مہربان سابق سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن، راجہ ولی داد ایڈووکیٹ، راجہ گل نواز نے بھی تقریب سے خطاب کیااور کہا کہ کشمیریوں نے اپنے آباؤ واجداد کی قبروں کی قربانی دے کر تحریک پاکستان میں ایک منفرد بے مثال باب کا اضافہ کیا ہے۔