مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
ملک کو مسائل سے نکالنا جعلی خان اور نواز شریف کے بس کی بات نہیں: زرداری
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
دہشت گرد یذید کا کردار ادا کر رہے ہیں، جلد جہنم واصل ہونگے:پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی
مانچسٹر:گزشتہ دنوں پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں خود کش حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں، مسلح افواج اور دیگر سکیورٹی ادارے مادر وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں شہیدوں کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا ہر صورت رنگ لاتا ہے،پاکستان میں مکمل طور پر امن قائم کرنے کیلئے عوام کو بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا یہ افسوس ناک بات ہے کہ کچھ ملک دشمن عناصر بیرونی طاقتوں اور گنے چنے اندرونی ہاتھوں کے ناپاک عزائم کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں جس طرح شہدا کربلا نے یذیدی قوتوں کے آگے حق و سچ کی خاطر جانوں کے نذرانے دیئے اور اسلام کو تاقیامت زندہ کر دیا اسی طرح دہشت گرد جو کہ یذید کا کردار ادا کر رہے ہیں جلد جہنم واصل ہوں گے،ان خیالات کا اظہار پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے شاہ چراغ اکیڈمی مانچسٹر میں سانحہ کربلا بارے رکھی گئی ایک روحانی اور روح پرور شہدا کانفرنس کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اس کی صحیح تصویر کشی دنیا کے سامنے پیش کرنا علما کرام اور سب مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ایسا کرنے سے ہی اسلام دشمن طاقتوں کو شکست دی جا سکتی ہے،امت مسلمہ کو تمام تفرقات،فرقہ واریت سے بالا تر ہو کر اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہو گا اور اگر تقسیم کا عمل جاری رہا تو پھر مصائب کے گرداب سے نکلنا مشکل ہو گا،سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضرت امام حسینؓ نے جس طرح اسلام کی سر بلندی کیلئے یذید کے آگے جھکنے کے بجائے شہادت کو قبول کیا اور اسی وجہ سے تا قیامت اسلام زندہ رہے گا، حق و سچ کیلئے ہم سب کو کھڑا ہونا ہو گا تاکہ یذیدی قوتوں کو شکست دی جا سکے،سید جاوید شاہ، چوہدری محمد نواز،الحاج محمد خان و دیگر نے کہا کہ شہدا کانفرنس کے انعقاد سے نوجوان نسل میں جذبہ شبیری بیدار کرنا ہے اور اہل بیت سے محبت و عقیدت بارے تعلیمات دینے کا جذبہ اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ دین اسلام کی بہتر خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری ثابت ہوں اور مستقبل کے معمار ہوں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر