مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن کیا ہے: ملیحہ لودھی
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ”عالمی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اقدامات“ کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کا سامنا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف دنیا کا سب سے بڑا آپریشن کیا ہے۔ پاکستانی افواج نے سرحدی اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے اور اڈوں کو تباہ کر دیا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا پاکستانی فورسز نے شہری علاقوں میں ان عناصر کو نشانہ بنایا جو فوجی آپریشن سے بچنے کے لئے شہروں میں چھپ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے میرے ملک میں دہشتگردی گزشتہ چالیس سالوں میں ہمارے پڑوس میں سیاسی، جیو سٹریٹجک پیش رفت اور غیر ملکی مداخلت کی وجہ سے ہے۔ ہم نے گزشتہ دہائی میں ستائیس ہزار سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کی قربانی دی ہے۔ اس دہرے آپریشن سے ملک میں گزشتہ دو برس کے دوران دہشتگردی میں کمی ہوئی ہے۔