مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الیکشن بل 2017ء قانون بن گیا، صدر ممنون حسین نے دستخط کر دیے
اسلام آباد:سینیٹ کے بعد الیکشن بل 2017ء کی قومی اسمبلی نے بھی منظوری دیدی ہے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش کیا تو اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جبکہ شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ قوی اسمبلی سے منظوری کے بعد الیکشن بل 2017ء کو صدرِ مملکت ممنون حسین کے پاس بھیجا گیا جنہوں نے اس کی منظوری دیدی ہے۔ اس نئے قانون کے مطابق نا اہلی کی مدت بھی 5 سال سے زائد نہیں ہو گی۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے زیر صدارت اجلاس میں الیکشن اصلاحات کا بل پیش کیا گیا تو اس موقع پر اپوزیشن کا شدید احتجاج دیکھنے میں آیا۔ اپوزیشن ارکان نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے شور شرابا شروع کر دیا۔ اس موقع پر کئی ارکان نے سپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کر لیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔