مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بچے بھی پاکستان آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے: نواز شریف
لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اسلام آباد جانے سے قبل جاتی امراء میں اپنے والد میاں شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ میاں نواز شریف کیساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ سمیت کارکن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محبوب احمد ہمدانی نے ہدیہ نعت پیش کیا اور سلام پڑھا۔ نواز شریف نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل عدالت میں پیش ہوں گا، کلثوم نواز کی صحتیابی کے لئے دعا کریں، وہ جلد واپس پاکستان آئیں گی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ بچے بھی واپس پاکستان آئیں گے اور عدالتوں کا سامنا کریں گے۔سابق وزیر اعظم، بعد ازاں رائیونڈ سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ نواز شریف کے اسلام آباد پہنچتے ہی پنجاب ہاؤس پھر آباد ہو گیا ہے جہاں رات بھر قیام کے بعد سابق وزیر اعظم کل صبح نیب عدالت میں پیش ہوں گے۔