مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برما میں مسلمانوں کا قتل عام رکوانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے:راجہ افضل خان
مانچسٹر:جب سے عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا ہے حقیقی طور پر اسے عبادت سمجھ کر خدمت خلق کیلئے اپنے آپ کو وقف کر دیا ہوا ہے،ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ اپنے دائرہ اختیار میں جو کردار ادا کر سکتا ہوں کر کے پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ مکمل انصاف کر سکوں،اس وقت دنیا بھر میں کئی ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں یا پھر مذہب،لسانی بنیادوں پر انتہائی ظلم و ستم کا شکار ہیں مقبوضہ کشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی سکیورٹی اداروں کی بربریت اور اب مذہب کے نام پر برما میں روہنگیا مسلمانوں کو جس طرح قتل عام اور ذبح کیا جا رہا ہے اس سے واقعہ کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن راجہ افضل خان نے اپنے اعزاز میں راجہ پرویز خان کی جانب سے رکھے گئے ایک عشائیہ کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت رکن برطانوی پارلیمنٹ دوسرے اراکین کے ساتھ ملکر وزیر اعظم ٹریسامے پر دبائو ڈال کر حکومتی سطح پر برما سے فوجی تعاون فی الفور بند کر دیا گیا اور وہ اس سلسلے میں دبائو کے تسلسل کو اس وقت تک برقرار رکھیں گے جب تک برما میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند نہیں ہو جاتا اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کر کے عزت و احترام اور سکون سے وہاں پر زندگی بسر کرنے کے مساوی مواقع فراہم نہیں کئے جاتے،وہ کمیونٹی کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر پہلے سے بڑھ کر مزید لگن سے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہیں گے،مولانا شاہجہان مدنی نے کہا کہ امت مسلمہ کا بہت بڑا المیہ ہے کہ انہیں جو اقدامات برما کے خلاف اٹھانے چاہئیں تھے ایسا نہیں کیا،روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ تشدد بارے آواز نہ اٹھانے پر ہم سب بھی برابر کے جرم دار ہیں،ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ افضل خان کی شخصیت ہمارے لئے قابل تقلید،سیاست میں رواداری،استقامت اور عوامی خدمت کی بدولت انہوں نے نمایاں مقام پایا ہے،روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم بارے یورپین پالیمنٹ میں اس مسئلے کو اٹھایا ہے اور اس بارے مزید آواز اٹھائوں گا،تقریب کی نظامت تلاوت و نعت شریف کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو نصیب ہوا،میزبان راجہ پرویز خان نے تمام مہمانان گرامی اور مانچسٹر کونسل کے کونسلرز حضرات اور دیگر خواتین و مرد حضرات کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر