مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف نے وطن واپس جا کرعدالتوں کا سامنا کرکے جرات کا مظاہرہ کیا:راجہ امجد
برمنگھم: اسلام آباد سے لاہور تک ہر موڑ پر عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ثابت کردیا جمہوریت میں طاقت ہے بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی مخالفین نے غلط رنگ دیا۔ موقع ملتے ہی میاں نواز شریف نے وطن واپس جا کر دوبارہ سے عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے جرات کا مظاہرہ کیا یہی ان کا صادق اور امین ہونے کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر مڈلینڈ نے سابق وزیراعظم کی واپسی اور این اے ایک سو بیس سے بیگم کلثوم نواز کی جیت اور محترمہ مریم نواز کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد کیا۔ راجہ امجد خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ چوہدری جبار احمد کی جانب سے پاکستان سے آئے ہوئے ساجد نذیراور چوہدری مصدق کے اعزاز میں تقریب میں ایم ایل اے ڈڈیال چوہدری مسعود خالد کے قریبی ساتھیوں چوہدری پرویز بوٹھہ، وحید احمد، چوہدری توفیق، مشتاق مغل سینئر نائب صدر مڈ لینڈ چوہدری سعید، عمران چغتا، چوہدری واجد حسین، چوہدری رفیق ، محفوظ مغل، چوہدری آصف، راجہ ظہور خان، چوہدری تنویر، چوہدری تاج اور دیگر شریک تھے۔ ساجد نذیر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان واپسی ایک جرات مندانہ فیصلہ ہے اس سے مسلم لیگ (ن) کو نیا حوصلہ ملے گا اور کارکنوں میں ایک نیا جو ش و ولولہ پیدا ہوا ہے۔ میزبان چوہدری جبار احمد نے کہا کہ میاں نواز شریف کا وطن واپس جا کر دیدہ دلیری سے مقدمات کا سامنا کرنا کا فیصلہ بہت احسن ہے۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ میاں نواز شریف کے خلاف کیا جانے والے پروپیگنڈہ اور سازشیں دم توڑ گئی ہیں میاں نواز ریف ایک دلیر اور بہادر قیادت ہیں۔ محفوظ مغل نے کہا کہ این اے ایک سو بیس لاہور کے انتخابات میں جہاں جمہوریت بہترین انتقام ثابت ہوئی وہاں نوجوان قیادت محترمہ مریم نواز کی اعلیٰ صلاحیتیں بھی نکھر کر سامنے آئیں۔ سلیم بٹ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی ہی صادق اور امین ہونے کی دلیل ہے۔ مشتاق مغل نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالتوں کا سامنا کرکے سرخرو ہوں گے۔ لاہور کے الیکشن میں کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ آئندہ 2018ء میں بھی (ن) لیگ ہی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔ تقریب سے چوہدری مظہر حسین، چوہدری صابر حسین، چوہدری محمد نذیر، ماسٹر دلدار حسین،اظہر پہلوان اور دیگر نے خطاب کیا