مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
میڈیا کا کچھ حصہ غلط بیانی کرکے ملک کو اقوام عالم میں شرمندہ نہ کرے :وزیراعلیٰ شہبازشریف
لاہور:پنجاب حکومت اور چین کی معروف توانائی کمپنی چائنہ مشینری انجینئرنگ کارپوریشن کے مابین 1263 میگاواٹ کے گیس پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر مقامی ہوٹل میں دستخط کیے گئے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ معاہدے کی رو سے چین کی کمپنی تریموں بیراج جھنگ کے قریب یہ منصوبہ لگائے گی۔ پنجاب پاور پلانٹ سے 14 ماہ کی قلیل مدت میں 810 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 26ماہ میں منصوبے کی تکمیل سے 1263 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ پنجاب حکومت کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب تھرمل پاور کمپنی احد چیمہ جبکہ چائنہ کمپنی کے نائب صدر فنگ ینگ شوئی نے معاہدے پر دستخط کئے ۔ شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ان عظیم کاوشوں کا تسلسل ہے جو مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں گزشتہ 4 سالوں کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کی ہیں۔اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے چیلنج سے نمٹنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔ اس سال کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان سے لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے رخصت ہوجائے گی۔موجودہ حکومت کی مخلصانہ کاوشوں کے باعث لوڈشیڈنگ قصہ پارینہ بن گئی ہے اور اب دوبارہ کبھی لوٹ کر نہیں آئے گی۔ چین کی کمپنی کیساتھ 1263 میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے کے حوالے سے طے پانے والا معاہدہ ایک اور بڑا اقدام ہے جو لوڈشیڈنگ کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی صنعت، زراعت اور تجارت کیلئے وافر بجلی ملے گی اور ہم بھارت، افغانستان اور ایران کو بجلی فروخت کرنے کے قابل ہوں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بدقسمتی سے میڈیا کا کچھ حصہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہا بلکہ وہ جھوٹ، غلط بیانی، جھوٹے تبصرے اور تجزیے پیش کرکے قومی خدمت نہیں بلکہ قومی سمت کو خراب کر رہا ہے ۔یہ امر افسوسناک ہے کہ بعض میڈیا چینلز پر توانائی منصوبوں میں گھپلوں کی باتیں ہو رہی ہیں اور بے بنیاد پراپیگنڈ ا کیا جا رہا ہے کہ شریف برادران کرپشن اورکمیشن کے بغیر کوئی منصوبہ نہیں لگاتے ۔ یہ چینلز ان منصوبوں میں ایک دھیلے کی کرپشن تو سامنے نہیں لاسکے تو بہتر تھا کہ یہ ہماری نہیں بلکہ ا س حقیر قومی خدمت کی تعریف کرتے اور ان محنت کشوں، افسروں اور منصوبوں پر کام کرنیوالے افراد کی حوصلہ افزائی ہی کردیتے ۔ آپ کو رینٹل پاو رپلانٹس میں اربوں روپے کی کرپشن کو نہیں بھولنا چاہیئے ۔ نندی پور پاور پلانٹ کی مشینری 3 سال تک کراچی کی بندرگاہ پر گلتی سڑتی رہی اور اس وقت کے وفاقی وزیر بابر اعوان منصوبے کی فائل اپنی دراز میں دبا کر بیٹھے رہے اور ان کی اس حرکت سے غریب قوم کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ میڈیا کا کچھ حصہ اگر اچھی خبریں اور سچ بیان نہیں کرسکتا تو جھوٹ اور غلط بیانی کرکے ملک کو اقوام عالم میں شرمندہ نہ کرے ۔خدارا جھوٹ مت بولو،ملک کی سمت خراب نہ کرواور ملک کو آگے بڑھنے دو۔ جو غلط ہے اسے غلط ضرور کہے اور جہاں خامیاں ہیں اسے سامنے لائے ، قوم آپ سے اسی کی توقع کرتی ہے ۔ خدارا جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہ کیا جائے ۔ میڈیا کا یہ حصہ جھوٹ اور غلط تجزیے پیش کرکے کس کو فائدہ دینا چاہتا ہے ؟ اگر سچ کو چھپایا گیا اور جھوٹ بول کر قوم کو دھوکہ دیاگیا تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی۔بے شک ہمارانام نہ لیں اوربھلے ہماری تعریف نہ کریں لیکن منصوبوں میں بچت کے بارے میں عوام کو ضرور آگاہ کیا جائے ۔خوف خدا کو دل و دماغ میں رکھ کر قوم کی رہنمائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستانی قوم ایک ایسی عظیم قوم بنے گی جس کی دوست اوردشمن سب عزت کریں گے اوریہی قائد ؒ و اقبالؒ کا پاکستان ہوگا۔ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں توانائی منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کی کوئی اور مثال موجود نہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان منصوبوں پر انسانوں نے نہیں بلکہ جن بھوتوں نے کام کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں یہاں کسی پر تنقید کرنے نہیں آیا بلکہ عوام کو خوشخبری سنانے آیا ہوں کہ 1263 میگاواٹ کے ایک او رپلانٹ پر کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس پر ہم اﷲ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاور پلانٹ کے لگنے سے نئی ٹیکنالوجی آئے گی۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب سے پاک میڈیکا ہیلتھ نمائش میں شرکت کرنیوالی ترکی کی کمپنیوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے ملاقات کی ،جس میں ترک کمپنیوں نے پنجاب کے ہیلتھ کیئر نظام میں سرمایہ کاری اور تعاون مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی-اس موقع پر ترک کمپنیوں ہیولسن سی سافٹ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مابین ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا معاہدہ بھی طے پایا، معاہدے کے تحت ترک کمپنیاں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں ہسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم متعارف کرائیں گی- ہسپتال مینجمنٹ انفارمشین سسٹم کا پہلا مرحلہ دسمبر2017تک مکمل کرلیا جائے گا-پنجاب حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مجاہد شیر دل اور ہیولسن کی جانب سے ذیونپ آرزو سلک نے معاہدے پر دستخط کئے ۔