مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی کیساتھ تعلقات پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے بہترین مفاد میں ہے:عالیہ افضل
مانچسٹر:یکم اکتوبر سے مانچسٹر میں کنزرویٹو پارٹی کی ہونے والی سالانہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ بریگزیٹ پر عمل درآمد ہونے کے بعد پہلی مرتبہ پارٹی قیادت مستقبل کے لائحہ عمل بارے اب تک ہونے والی پیش رفت اور آئندہ کی حکمت عملی بارے بتائے گی اس کے علاوہ مادر وطن پاکستان سے مضبوط رشتہ جو برطانیہ سے استوار ہے اور دوسری جنگ عظیم میں ہمارے بہادر نوجوانوں نے برطانیہ کی سالمیت کیلئے قربانیاں دیں یہی وجہ ہے کہ تقسیم پاک و ہند کے بعد سے لیکر اب بھی ہمارے اس لازوال رشتہ میں مضبوطی قائم ہے اس کے علاوہ برطانیہ بھر میں بسنے والے پاکستانی و کشمیری نژاد برطانوی شہری اس ملک میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،کنزرویٹو پارٹی کے ساتھ مضبوط تعلقات کو قائم رکھنا برٹش پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے بہترین مفاد میں ہے،ان خیالات کا اظہار پارٹی کانفرنس بارے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کنزرویٹو پارٹی کی پولیٹیکل کو آرڈینیٹر عالیہ افضل خان نے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کمیونٹی کو ٹوری جماعت کی ممبر شپ حاصل کرنی چاہئے کیونکہ ہماری پارٹی پاکستان کی ثقافت و دیگر شعبہ جات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اسے قیمتی سرمایہ گردانتی ہے اور تمام شعبہ جات میں اہلیت و قابلیت کی بنا پر بھرپور نمائندگی کو یقینی بناتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کانفرنس میں ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم،پاکستان کے ہائی کمشنر ابن عباس،کنزرویٹو فرینڈز آف پاکستان کے ڈائریکٹر سید قمر شاہ ،ساجد،رحمان چشتی،ضمیر چوہدری ممبر پارلیمنٹ پنڈل اینڈریو اسٹیفسن بھی شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ مانچسٹر ایرینا اور لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں،اسلا امن پسندی، صلح جوئی ،صبر و تحمل اور دوسرے مذاہب کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے،دہشت گرد مسلمان نہیں ہو سکتے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر